کنزہ ہاشمی کی زاویار نعمان کے ہمراہ نامناسب ویڈیو وائرل، مداح آگ بگولہ ہو گئے
پاکستان کی معروف اداکارہ کنزہ ہاشمی کی اداکار زاویار نعمان کے ہمراہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
کنزہ ہاشمی اور زاویار نعمان کی ایک بی ٹی ایس ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہو رہی ہے جس میں کنزہ ہاشمی 4×4 کی بھاری گاڑی کے بونٹ پر شاٹ کے لیے بیٹھی ہوئی ہیں اور جب شاٹ مکمل ہوا تو اونچائی کی وجہ سے انہیں چھلانگ لگانے میں دشواری ہو رہی تھی۔
انہوں نے کہا کہ یہ بہت اونچا ہے اور وہ گر جائیں گی جس کے جواب میں زاویار نعمان کہتے ہیں کہ نہیں ڈرو تم نہیں گرو گی۔
وائرل ویڈیو پر صارفین کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے، ایک صارف کا کہنا ہے کہ یہ دونوں ڈرامے سے بھی زیادہ گندی اداکاری کر رہے ہیں۔
ایک اور صارف کا کہنا ہے کہ ایک اپنی طرف متوجہ کر رہی ہے اور دوسرا مزے لے رہا ہے۔
اس سے قبل اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام پر چند تصاویر پوسٹ کی تھیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا گیا تھا ۔
شیئر کی گئی تصاویر میں اداکارہ نے سرخ رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا تھا۔
گزشتہ دونوں اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصویر پوسٹ کی تھی ۔
شیئر کی گئی تصویر میں اداکارہ نے مغربی لباس زیب تن کیا ہوا تھا جس میں وہ بہت خوبصورت لگ رہی تھیں۔
یاد رہے کہ معروف اداکارہ پاکستان کے کئی مشہور ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News