نڈر عورت کے بارے میں لوگ پہلے سے ہی رائے قائم کرلیتے ہیں، ہما قریشی

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ ہما قریشی نے کہا ہے کہ نڈر عورت کے بارے میں لوگ پہلے سے ہی رائے قائم کرلیتے ہیں۔
اداکارہ ہما قریشی نے ممبئی میں جاری فلمی کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ایک بلند حوصلہ عورت کے متعلق لوگ کس طرح کے خیالات رکھتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جب بھی کوئی باہمت یا پُرکشش عورت کو دیکھتا ہے تو اس کے کردار کے متعلق پہلے سے خیالات گَھڑ لیتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نڈر عورت کے بارے میں لوگ پہلے سے ہی رائے قائم کرلیتے ہیں، میں تو وسن (پروڈیوسر) کی شکر گزار ہوں کہ انہوں نے مجھے مونیکا میں کاسٹ کیا۔
اداکارہ ہما قریشی نے بتایا کہ ہم تو فلم کی شوٹنگ کے دوران خوب لطف اٹھاتے رہے، ہم نے کوشش کی کہ بےباک خاتون کے بارے میں فرسودہ خیالات کو توڑا جائے۔
واضح رہے کہ ہما قریشی نیٹ فلکس کی نئی فلم ’مونیکا، مائی ڈارلنگ‘ جلد ریلیز ہونے والی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

