Advertisement

متنازع بیان دینے والی اداکارہ کنگنا رناوت تبو کی اداکاری کی معترف

بالی ووڈ میں متنازع بیان دینے والی اداکارہ کنگنا رناوت نے تبو کی اداکاری کی تعریف کردی۔

حال ہی میں اداکارہ کنگنا رناوت نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک اسٹوری پوسٹ کی جس میں انہوں نے بالی ووڈ کی اداکارہ تبو کو ان کی ہٹ فلموں کے لیے سراہا۔

تبو کو سراہتے ہوئے کنگنا نے کہا کہ انہوں نے حالیہ دو فلموں Bhool Bhulaiyaa 2 اورDrishyam 2 میں مرکزی کردار ادا کیا جو دونوں ہی سپر ہٹ ہوئیں۔ ان کی عمر 50 پر پہچنے کے باوجود بھی وہ اکیلے ہی فلم انڈسٹری کو بچا رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کی قابلیت اور مستقل مزاجی پر کبھی سوال نہیں اٹھایا جاسکتا مگر عمر کے اس حصے میں بھی بہترین نظر آنا اور شہرت کی بلندی کو چھونا قابلِ تعریف ہے۔

انہوں نے کہا کہ تبو کو وہ درجہ نہیں دیا جا رہا جو ایک عورت کو اس کے کام کے لیے کی گئی محنت اور مستقل مزاجی پر ملنا چاہیے۔

Advertisement

کنگنا رناوت کا مزید کہنا تھا کہ اس طرح کی لگن اور حوصلہ کو سراہا جانا چاہیے۔

Advertisement

واضح رہے کہ تبو کی نئی فلم دریشیام 2 اس وقت باکس آفس پر 36.97 کروڑ روپے کے ساتھ راج کر رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version