کارتک آریان کی گاڑی مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئی

بھارت کے معروف اداکار کارتک آریان کی مکلیرن گاڑی مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔
حال ہی میں بھارتی اداکار کارتک آریان نے جی کیو مین آف دی ایئر ایوارڈ میں شرکت کی اور سال 2022 کے انٹرٹینر آف دی ایئر کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔
ایوارڈ تقریب میں شرکت کے لیے کارتک اپنی نارنجی رنگ کی مکلیرن گاڑی میں آئے، جو انہیں بھول بھلیاں 2 کی کامیابی پر تحفے میں ملی تھی۔
معروف اداکار کارتک آریان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایوارڈ شو کے چند مناظر کی ویڈیو شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا گیا۔
ویڈیو میں اداکار کارتک آریان کو اپنی اسپورٹس کار میں آتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News