Advertisement

عرفی جاوید کو دبئی کا سفر کرنے سے روک دیا گیا؛ وجہ کیا بنی؟

بھارتی اداکارہ عرفی جاوید کو دبئی جانے سے روک  دیا گیا جس پر انہوں نے سخت ناراضی کا اظہار کیا۔

عرفی جاوید نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے بتایا کہ انہیں دبئی جانے سے روک دیا گیا ہے لیکن اس کی وجہ ان کے کپڑے یا کچھ اور نہیں بلکہ بھارتی قونصلیٹ کی نئی گائیڈ لائنز ہیں۔

اداکارہ نے نئی گائیڈلائنز پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرا آفیشل نام صرف عرفی ہے اور میرا کوئی سر نیم نہیں۔

عرفی جاوید نے سوشل میڈیا پر اپنے پاسپورٹ کی تصویر بھی شیئر کی۔

دوسری طرف بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاسپورٹ پر عرفی کے نام کی اسپیلنگ بھی مختلف لکھی گئی ہے۔

Advertisement

دبئی میں بھارتی قونصلیٹ نے دبئی آنیوالے بھارتی شہریوں کے لیے نئی گائیڈلائنز جاری کی ہیں جس کے مطابق وزٹ یا سیاحتی ویزے پر دبئی جانے کے خواہش مند بھارتیوں کے پاسپورٹ پر سرنیم ہونا ضروری ہے۔

دبئی میں بھارتی قونصلیٹ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اس حوالے سے گائیڈلائنز کا ایک سرکلر جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق پاسپورٹ پر سنگل نام کے ساتھ دبئی آنے کے خواہش مند بھارتی شہریوں کی دستاویزات یو اے ای امیگریشن کی جانب سے قبول نہیں کی جائیں گی جب کہ پاسپورٹ پر سر نیم رکھنے والے شہریوں کو دبئی آنے کی اجازت ہوگی۔

بھارتی قونصلیٹ کے اعلان کے بعد بھارتی ائیر لائنز نے بھی فوری وزٹ اورسیاحتی ویزے پر دبئی جانے والے بھارتی شہریوں کے لیے ہدایات جاری کردیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version