حنا الطاف نے آغا علی سے شادی کیوں کی؟ اداکارہ نے بتادیا

پاکستان کی معروف اداکارہ حنا الطاف نے اداکار آغا علی سے شادی کرنے کی وجہ بتا دی ہے۔
حال ہی میں پاکستان کی معروف اداکارہ حنا الطاف نے اپنے شوہر کے ہمراہ ایک نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی جہاں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آغا کی سب سے بڑی خوبی جو میں نے نوٹ کی وہ ان کا بے حد وفادار ہونا ہے اور وفاداری وہی چیز ہے جس پر میں زندگی میں کمپرومائز نہیں کرسکتی۔
v
انہوں نے کہا کہ آغا کا اپنی والدہ سے جو تعلق تھا اس نے بھی مجھے خاص طور پر متوجہ کیا کیوں کہ آغا اپنی فیملی پر کسی کو اہمیت نہیں دیتے۔
شو کے دوران میزبان نے اداکار آغا علی سے سوال کیا کہ انہیں حنا میں کیا چیز اچھی لگتی ہے؟ اس کے جواب میں اداکار کا کہنا تھا کہ حنا نے جو وفاداری کی بات کی یہی چیز حنا میں بھی پائی جاتی ہے، دوسرا یہ کہ حنا اپنے کام اور خاندان دونوں میں توازن رکھنا جانتی ہے، یہ فیملی کو لے کر چلنے والی شخصیت ہے، ان کی میری امی اور بھائی سے بونڈنگ بہت اچھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی میں شادی سے قبل میری لائف بہت بکھری ہوئی تھی، لاہور میں اگرچہ لائف میں توازن تھا کیوں کہ وہاں والدہ موجود ہیں لیکن حنا نے آکر کراچی کی زندگی میں بھی توازن قائم کیا اب میں اپنی زندگی کو ایک مکمل زندگی مانتا ہوں جس سے مطمئن ہوں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

