شعیب ملک سے شادی؟ اداکارہ عائشہ عمر نے مداح کو کرارا جواب دے دیا

پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کے ساتھ شادی کے سوال پر اداکارہ عائشہ عمر نے مداح کو کرارا جواب دے دیا۔
بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور کرکٹر شعیب ملک کے درمیان علیحدگی کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔
افواہوں کے بعد بہت سے مداحوں نے اداکارہ عائشہ عمر پر طنز کیا اور ان پر شعیب ملک کی ثانیہ مرزا کے ساتھ شادی کو خراب کرنے کا الزام لگایا۔
اگرچہ اداکارہ نے پہلے تو اس الزام پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا لیکن حال ہی میں اداکارہ کو جواب دینے پر مجبور کیا گیا۔
ایک مداح نے اداکارہ سے پوچھا کہ “کیا وہ شعیب ملک سے شادی کرنے کا ارادہ کر رہی ہیں”؟
سوال کے جواب میں پاکستانی اداکارہ عائشہ عمر کا کہنا تھا کہ “جی نہیں، بالکل نہیں۔ وہ شادی شدہ ہیں اور ثانیہ مرزا کے ساتھ بہت خوش ہیں”۔
انہوں نے کہا کہ “میں اس جوڑے کا احترام کرتی ہوں، میں اور شعیب اچھے دوست اور ایک دوسرے کے خیر خواہ ہیں، ایسے رشتے بھی ہوتے ہیں دنیا میں لوگوں کے”۔
AdvertisementAyesha Omar has a beautiful response for a commenter asking if she’s getting married to Shoaib Malik 👏🏻 #AyeshaOmar #SaniaMirza #ShoaibMalik pic.twitter.com/JpI2PtkTzC
— Galaxy Lollywood (@galaxylollywood) November 8, 2021
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News