Advertisement

کرس راک کو تھپڑ مارنے کے واقعے نے نجی زندگی کو شدید متاثر کیا، ول اسمتھ

ہالی ووڈ کے معروف اداکار ول اسمتھ کا کہنا ہے کہ رواں برس آسکرز ایوارڈ تقریب کے دوران کرس راک کو تھپڑ مارنے کے واقعے نے نجی زندگی کو شدید متاثر کیا ہے۔

ول اسمتھ نے ایک شو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے اس واقعے کو آسکرز 2022 کی خوفناک رات قرار دیا۔

اداکار کا کہنا تھا کہ میرے 9 برس کے بھتیجے نے مجھ سے پوچھا کہ میں نے تھپڑ کیوں مارا؟

انہوں نے کہا کہ کرس راک نے اس رات جو بھی کہا یا مذاق اڑایا، لیکن مجھے ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا، میں اپنے غصے پر قابو نہیں رکھ سکا تھا۔

Advertisement

یاد رہے کہ 27 مارچ کو ڈولبی تھیٹر ہالی ووڈ کیلیفورنیا میں ہونے والی 94ویں اکیڈمی ایوارڈ تقریب کے دوران ول اسمتھ نے اسٹیج پر ہوسٹنگ کرنے والے کرس راک کو تھپڑ مار دیا تھا۔

راک نے ول اسمتھ کی اہلیہ کے سر کے بال گرنے کے حوالے سے چند تمسخرانا جملے کہے تھے، جس کے بعد وہ اپنے غصے پر قابو نہیں رکھ سکے، بعد ازاں اکیڈمی نے ان پر پابندی لگادی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
حادثہ یا خودکشی؟ معروف چینی اداکار 5ویں منزل سے گر کر ہلاک
نامور اداکار لہری کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے
چاہت فتح علی خان پر انڈے پھینکنے کی ویڈیو وائرل؛ گلوکار کا ردعمل سامنے آگیا
اداکارہ سارہ خان کی ہمشکل بھارتی لڑکی کے سوشل میڈیا پر چرچے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version