Advertisement

عمران ہاشمی کے ساتھ کام کر کے کیا نقصان ہوا؟ اداکارہ حمیمہ ملک کا برسوں بعد اہم انکشاف

پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبصورت اور مشہور اداکارہ حمیمہ ملک نے برسوں بعد عمران ہاشمی کے ساتھ کام کرنے سے متعلق اہم انکشاف کردیا ہے۔

حال ہی میں اداکارہ حمیمہ ملک نے اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ پاکستان کے لوگ آج بھی ان کا عمران ہاشمی کے ساتھ کام نہیں بھولے اور اب تک انہیں ان سے متعلق طعنے دیے جاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہاں تک کہ جب میں نے عمرہ ادائیگی کی تصاویر شیئر کیں تو لوگوں نے کمنٹس کر کے پوچھا کہ عمران ہاشمی یاد نہیں آ رہے؟

انہوں نے کہا کہ میں عمران ہاشمی کے ساتھ کام کرنے پر شرمندہ نہیں ہوں، کیونکہ میں نے ایسا غلط کام کیا ہی نہیں۔

حمیمہ ملک کے مطابق اداکار کی کوئی سرحد نہیں ہوتی، وہ کوئی بھی کام کر سکتا ہے اور دوسرا یہ کہ جب انہوں نے عمران ہاشمی کے ساتھ کام کیا، اس وقت وہ کم عمر تھیں، انہیں یہ معلوم نہیں تھا کہ پاکستانی عوام کو ان کے کام پر غصہ آئے گا۔

اداکارہ نے عمران ہاشمی کے ساتھ کام کرنے پر قوم سے ایک بار پھر معافی بھی مانگی۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر بالی ووڈ اداکار نے کوئی گناہ کیے ہوں گے تو مسلمانوں نے عمران ہاشمی کو برا بھلا کہہ کہ کر اس کے گناہ بھی دھو دیے۔

واضح رہے کہ اداکارہ حمیمہ ملک نے 2014 میں بالی وڈ فلم ’نٹور لال‘ میں عمران ہاشمی کے ساتھ کام کیا تھا جس میں انہوں نے اداکار کے ساتھ بار میں ڈانس بھی کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اداکارہ سارہ عمیر نے شوہر محسن طلعت سے راہیں جدا کرلیں
علی ظفر کا سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان
تم جیتو یا ہارو ! آئمہ بیگ کا قومی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام
فواد خان کی فلم ’ابیر گلال‘ بالآخر سینما گھروں کی زینت بن گئی
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version