Advertisement

خواتین سپر اسٹارز کو عمر کے طعنے دیئے جاتے ہیں، اداکارہ روینہ ٹنڈن

بالی ووڈ فلم انڈسٹڑی کی مشہور و معروف اداکارہ روینہ ٹنڈن نے کہا ہے کہ سپر اسٹار اداکاروں کی نسبت خواتین سپر اسٹارز کو عمر کے طعنے دیئے جاتے ہیں۔

حال ہی میں اداکارہ روینہ ٹنڈن نے اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ سپر اسٹار اداکاروں کی نسبت خواتین سپر اسٹارز کو عمر کے طعنے دیئے جاتے ہیں، شوبز میں ایسی تفریق نہیں ہونی چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ جب عامر خان یا سلمان خان دو سال کے بریک کے بعد کوئی فلم کرتے ہیں تو کہا جاتا ہے کہ اداکار دو سال بعد دوبارہ اسکرین پر جلوہ گر ہوں گے لیکن جب مادھوری نئی فلم میں آئے تو کہا جاتا ہے کہ نوے کی دہائی کی مقبول اداکارہ ایک بار پھر فلم کے پردے میں دکھائی دیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ دہرا معیار کیوں ہے؟ 90 کی دہائی کی اداکاراؤں کی طرح نوے کی دہائی کے ہیروز سنجے دت، عامر خان اور سلمان خان بھی اب تک کام کر رہے ہیں لیکن ان کو نوے کی دہائی کا اداکار سپر کیوں نہیں بولا اور لکھا جاتا؟

روینہ ٹنڈن نے کہا کہ کم از کم جو اداکارائیں نوے کی دہائی سے تاحال مسلسل کام کر رہی ہیں انھیں تو نوے کی دہائی کی سپر اسٹار نہ بولیں وہ اب بھی مقبول ہیں اور اگر بولنا ہے تو پھر سنجے دت، عامر خان اور سلمان خان کو بھی نوے کی دہائی کے اداکار بولیں۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ فلم انڈسٹڑی کی مشہور و معروف اداکارہ روینہ ٹنڈن نے  1991 میں فلم پتھر کے پھول سے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
Next Article
Exit mobile version