اداکارہ سحر خان کے فیصل قریشی سے متعلق اہم انکشافات

پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبصورت اور مشہور اداکارہ سحر خان نے فیصل قریشی سے متعلق اہم انکشافات کردیے ہیں۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ سحر خان کا کہنا تھا کہ فیصل قریشی ان اداکاروں میں سے ہیں جن کے ڈرامے دیکھتے دیکھتے ہم بڑے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایک کمال ایکٹر کے ساتھ وہ ایک اچھے انسان بھی ہیں، ان کے دوستانہ رویے کی وجہ سے ساتھ کام کرنا ایک تجربہ ثابت ہوا۔
ان کا کہنا تھا کہ فیصل قریشی انڈسٹری کے بڑے ناموں میں شامل ہیں لیکن انہوں نے سیٹ پر سینیئر ہو کہ کوئی بلا جواز غصہ نہیں دکھایا بلکہ اکثر وہ مجھے چھیڑتے تھے کہ تم بہت بولتی ہو۔
اداکارہ سحر خان نے بتایا کہ ان کی فیصل قریشی سے پہلی ملاقات ایک شو پر ہوئی تھی شاید اس دن پاکستان ٹیم کا میچ تھا اور وہ بیک اسٹیج دعا کر رہے تھے، اسٹیج کے پیچھے سب رو رہے تھے لیکن جب شو اسٹارٹ ہوا تو سب کے چہروں پر مسکراہٹ تھی۔
انہوں نے کہا کہ عموماً سینیئر اداکار کے ساتھ ہیروئن آنے پر عمر کے فرق کی وجہ سے ناظرین کہانی سے جُڑ نہیں پاتے جبکہ تنقید بھی کی جاتی ہے کہ کم عمر اداکارہ کو سینیئر کے ساتھ دکھایا گیا ہے۔
دورانِ انٹرویو میزبان نے سحر خان سے سوال کیا کہ اگر فیصل قریشی کے ساتھ کام کرنے پر اس طرح تنقید ہوتی ہے تو کس طرح اس صورتحال کا سامنا کریں گی؟
اداکارہ نے جواب دیا کہ جب تک کسی نے ڈرامہ نہ دیکھا ہو وہ کہانی سے نہیں جڑ سکتا جب لوگ ڈرامہ دیکھیں گے تو انہیں فیصل قریشی اور سحر خان نہیں بلکہ دوسرے کردار نظر آئیں گے اور انہیں سمجھ آئے گا کہ عمر کا فرق ہونے کے باوجود دونوں ساتھ کیوں نظر آئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ کوئی بھی کردار کرنے سے پہلے سوچتی نہیں ہیں کہ سامنے کون سینیئر اداکار ہے بلکہ وہ اپنے کردار کو اچھے طریقے سے نبھانے کو ترجیح دیتی ہیں چاہے سامنے کوئی بھی ہو۔
ان کا کہنا تھا کہ شاید یہ ہی وجہ ہے کہ وہ فیصل قریشی کے ساتھ کام کرتے ہوئے نہیں گھبرائیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

