Advertisement

اداکارہ اقراء عزیز  نے فیروز خان کے حوالے سے چشم کشا انکشاف کردیا

پاکستان کی معروف اداکارہ اقراء عزیز  نے اداکار فیروز خان کے حوالے سے چشم کشا انکشاف کردیا۔

اقراء عزیز نے فیروز خان کے ساتھ پراجیکٹ سے خود کو الگ کرنے کے فیصلے پر بات کرتے ہوئے ایک انٹرویو میں کہا کہ فیروز خان کے ساتھ کام نہ کرنے کا فیصلہ میرا ذاتی تھا، جو مجھے اچھا لگا، میں نے وہی کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس واقعے سے پہلے بھی اگر آپ مجھ سے پوچھتے کہ میں فیروز خان کے ساتھ کام کرتے ہوئے پرسکون ہوتی تھی تو میرا جواب نہیں ہوتا۔

اداکارہ نے کہا کہ میں نے نجی ٹی وی چینل کے ایک مشہور ڈرامے کے دوران بھی ان کے ساتھ کام کرنے میں بے آرام اور بے سکون محسوس کیا ، اور یہی وجہ تھی کہ اب ان کے ساتھ پراجیکٹ میں کام نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے مجھے زیادہ تردد نہیں ہوا۔

اس سے قبل اداکار فیروز خان پر سابق اہلیہ علیزے سلطان کو تشدد کا نشانہ بنانے کا الزام عائد ہونے پر اداکارہ اقراء عزیز نے فیروز خان کے ساتھ کام نہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

یاد رہے کہ فیروز خان کی سابق اہلیہ علیزے سلطان پر تشدد کی تصاویر اس وقت وائرل ہوئیں جب انہوں نے وہ تصاویر تشدد کے ثبوت کے طور پر عدالت میں جمع کروائیں۔

Advertisement

تصاویر کے سامنے آنے کے بعد اقرا عزیز کے شوہر اداکار یاسر حسین سمیت کئی دیگر شوبز شخصیات نے اداکار کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
خواہش تھی پہلے ’بیٹی‘ ہو، ٹک ٹاکر اقرا کنول کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
فرحان سعید اور عروہ حسین ایک ساتھ؛ نئے گانے کا پوسٹر جاری
ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کی راہیں جدا؛ علیحدگی کی تصدیق
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version