Advertisement

متھیرا کا اپنے والد سے متعلق اہم انکشاف

معروف ٹی وی میزبان متھیرا نے اپنے والد سے متعلق اہم انکشاف کردیا۔

متھیرا نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ ان کے والد اور ان کی فیملی زمبابوے میں رہتی تھی اور وہ وہیں کاروبار کرتے تھے پھر وہاں کی سیاست میں بھی شامل ہوئے اور حال ہی میں وہیں ان کا انتقال ہوگیا۔

معروف ٹی وی میزبان نے بتایا کہ والدہ سے علیحدگی کے بعد میرے والد لندن چلے گئے تھے میری والدہ اور والد میں بہت فرق تھا کیونکہ میرے والد پارٹیاں کرنے والے رنگین طبعیت کے مالک تھے جبکہ والدہ بلکل مختلف تھیں۔

انہوں نے بتایا کہ مجھے زندگی میں سب سے پہلے میرے والد نے دھوکہ دیا کیونکہ جب مجھے ان کی سب سے زیادہ ضرورت تھی تو وہ میرے ساتھ نہیں تھے ۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ مجھے زندگی میں سب کچھ خود کرنا پڑا اور بعد میں دھوکہ دہی کا سامنا بھی کرنا پڑا کیونکہ میرے والد کی طرح حفاطت کرنے والا کوئی نہیں تھا ۔

انڈسٹری میں آنے کے حوالے سے متھیرا نے بتایا کہ شروع میں بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، میں اور بہن اخبارات میں کام کے لیے اشتہارات دیکھا کرتے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ میں اس وقت ماں بنیں جب میری عمر پندرہ سال تھی، میرے بیٹے کی پیدائش نے مجھے اور میری زندگی کو ایک اچھے طریقے سے بدل دیا اور وہ میرے لیے خوش قسمت رہا، میرے بیٹے کے بعد، مجھے اچھا پیسہ ملا، کام ملا اور اچھی نوکری ملی۔

واضح رہے کہ متھیرا نے ’ناگن‘، ’راستہ‘ اور کئی مشہور فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version