Advertisement

اچھی صحت کیلئے ورزش ضرور کرنی چاہیے، ریما خان

پاکستان کی مشہور و معروف اداکارہ ریما خان کا کہنا ہے کہ اچھی صحت کیلئے ورزش ضرور کرنی چاہیے۔

حال ہی میں اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر چند تصاویر پوسٹ کی ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

شیئر کی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ ورزش کر رہی ہیں۔

تصاویر کے کیپشن میں اداکارہ ریما خان نے لکھا ہے کہ اچھی صحت سے لطف اندوز ہونے کے لیے آپ کو ورزش ضرور کرنی چاہیے۔

اس سے قبل اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ویڈیو پوسٹ کی تھی جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا گیا۔

شیئر کی گئی ویڈیو میں اداکارہ ریمپ پر واک کر رہی تھیں اور بیک گراؤنڈ میں بھارت کا مشہور گانا جیا جائے نا لگا ہوا تھا۔

Advertisement

واضح رہے کہ ریما خان کا شمار پاکستان کی سدا بہار خوبصورت رہنے والی شخصیات میں ہوتا ہے۔

Advertisement

ریما خان ایک سابق اسٹیج ڈانسر، لالی وڈ اداکارہ، ہدایت کار، پروڈیوسر اور ایک ٹیلی ویژن میزبان ہیں۔

 ریما خان نے اپنے کیرئیر کا آغاز بطور چائلڈ ایکٹریس 1985 میں فلم ‘قسمت’ سے کیا تھا، انہیں پہلی بار 1990 میں ایک پاکستانی فلم میں دیکھا گیا۔

نومبر 2011 میں ریما خان کی شادی معروف پاکستانی نژاد امریکی ماہر امراض قلب ایس طارق شہاب سے ہوئی اور  2015 میں ریما خان کے ہاں پہلے بیٹے اذلان کی پیدائش ہوئی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نامور اداکار لہری کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے
چاہت فتح علی خان پر انڈے پھینکنے کی ویڈیو وائرل؛ گلوکار کا ردعمل سامنے آگیا
اداکارہ سارہ خان کی ہمشکل بھارتی لڑکی کے سوشل میڈیا پر چرچے
خواہش تھی پہلے ’بیٹی‘ ہو، ٹک ٹاکر اقرا کنول کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
فرحان سعید اور عروہ حسین ایک ساتھ؛ نئے گانے کا پوسٹر جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version