Advertisement

ایمان علی کا اپنے والد سے متعلق اہم انکشاف

پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور سپر ماڈل و اداکارہ ایمان علی نے اپنے والد عابد علی سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔

حال ہی میں اداکارہ نے ایک شو میں بطور مہمان شرکت کی جس میں انہوں نے اپنے والد کے گھر میں رویے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کو ہر وقت دیکھ کر لگتا تھا کہ وہ ایک اسٹار ہیں، ان کی شخصیت اور آواز دیکھ کر ایک ڈر بھی لگتا تھا اور بڑے سے بڑے لوگ ان کے آگے ویٹر بن جاتے تھے۔

Advertisement

اداکارہ نے عابد علی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک خوفناک باپ تھے، وہ مشکل سے بات کرتے تھے اور جب بھی وہ پانی لانے کا کہتے تھے تو مجھے اور میری بڑی بہن کو ڈر لگتا تھا کہ یہ کون پوچھے گا، کہ پانی ٹھنڈا چاہیئے ،گرم یا پھر نورمل ،ہمارے لیے یہ ایک کام بن جاتا تھا۔

اس سے قبل اداکارہ ایمان علی نے انکشاف کیا تھا کہ وہ اپنے شوہر سے زیادہ امیر ہیں۔

اداکارہ نے اپنی فلم ٹچ بٹن کی تشہیر کے دوران ایک انٹرویو دیا تھا جس میں انہوں نے اپنی غربت، جدوجہد اور امیر ہونے کے بارے میں انکشاف کیا تھا۔

اداکارہ ایمان نے بتایا کہ میں نے غربت دیکھی ہے،میں استعمال شدہ کپڑے پہن کر بڑی ہوئی ہوں، میں نے اپنی شادی کا خرچ خود اٹھایا، مجھے یاد نہیں کہ میں نے عید کے نئے کپڑے کبھی سلائے تھے،ان سب کے باوجود محنت جاری رکھی اور پیسے بچانے کے سمجھدار طریقے تلاش کیے۔

انہوں نے دورانِ انٹرویو انکشاف کیا کہ میں اپنے شوہر بابر سے زیادہ امیر ہوں،اور یہ ایک حقیقت ہے، میں نے اپنی کمائی ہوئی ایک ایک پائی بچائی اور پھر اسے جائیداد خریدنے میں استعمال کیا، میں نے پلاٹ اور گھر خریدے اور یہاں تک کہ بابر کو یہ چیز پسند ہے اور وہ تسلیم کرتا ہے کہ میں اس سے زیادہ امیر ہوں۔

Advertisement

یاد رہے کہ ایمان علی نے ماہِ میر، بول، خدا کے لیے اور کئی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
خواہش تھی پہلے ’بیٹی‘ ہو، ٹک ٹاکر اقرا کنول کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
فرحان سعید اور عروہ حسین ایک ساتھ؛ نئے گانے کا پوسٹر جاری
ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کی راہیں جدا؛ علیحدگی کی تصدیق
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
Next Article
Exit mobile version