Advertisement

صحافی کی انوکھی درخواست پر فرحان سعید کا دلچسپ ردعمل

پاکستان کے معروف اداکار فرحان سعید اور عروہ حسین کی علیٰحدگی کی خبریں سوشل میڈیا پر کئی عرصے سے زیر گردش ہیں۔

حال ہی میں اداکار فرحان اور عروہ حسین اپنی نئی فلم ٹچ بٹن کے حوالے سے پریس بریفنگ کے لیے ایک ساتھ نظر آئے۔

اس دوران صحافی نے فرحان سعید سے انوکھی درخواست کر دی۔

رپورٹر کی جانب سے سوال کیا گیا کہ فلم ٹچ بٹن میں بٹن کھل رہا ہے یا ٹچ ہی ہے؟ جواب میں فرحان سعید نے کہا کہ ہماری فلم کی پوری ٹیم ہی ٹچ ہے۔

جس پر رپورٹر نے کہا کہ اگر ایسا ہے تو عروہ حسین اور آپ دونوں ہاتھ ملا کر دکھائیں۔

اس رپورٹر کی خواہش کو نظر انداز کرتے ہوئے اداکار فرحان نے اسے گھورتے ہوئے 3 مرتبہ کہا ٹھاکر صاحب اور زور سے ہنس دیے۔

Advertisement

اس سے قبل ایک انٹرویو کے دوران عروہ حسین نے ایک سوال کے جواب میں کہا تھا کہ میں اور فرحان، ہم دونوں ایک دوسرے کی دل سے عزت کرتے ہیں، چاہے ہمارے بیچ کچھ بھی ہوا ہو، آپ ہمیں جب بھی دیکھیں گے، ایک دوسرے کو عزت دیتے ہوئے ہی دیکھیں گے۔

واضح رہے کہ فرحان سعید اور اداکارہ عروہ حسین کی علیحدگی سے متعلق خبریں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں  لیکن تاحال دونوں شخصیات کی جانب سے کوئی واضح ردعمل سامنے نہیں آیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ہانیہ عامر بنگلہ دیش میں کیا کر رہی ہیں ؟ نئی تصاویر سامنے آگئیں
’اچھا جی ایسا ہے کیا؟‘ سوشل میڈیا پر نیا ٹرینڈ، ماہرہ اور ماورا بھی شامل
ملکہ ترنم نورجہاں کی 99ویں سالگرہ؛ میلوڈی کوئین کے نغمے آج بھی دلوں میں زندہ
سوشل میڈیا پر اپنی عالیشان طرزِ زندگی دکھانے والے افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
’’میں منٹو نہیں ہوں‘‘ میں صائمہ نور کے ڈانس نے دل جیت لیے، مداح پرانی یادوں میں کھوگئے
رجب بٹ کے یہاں پہلے بچے کی پیدائش
Advertisement
Next Article
Exit mobile version