اداکار سید جبران نے ڈراموں میں منفی کردار ادا کرنے کی وجہ بتادی

پاکستان شوبز انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار سید جبران نے ڈراموں میں منفی کردار ادا کرنے کی وجہ بتادی ہے۔
حال ہی میں اداکار جبران نے اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں بتایا کہ وہ اپنے ایکٹنگ کریئر میں متعدد پراجیکٹس میں منفی کرادر ادا چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ منفی کرداروں کا انتخاب کرنے کی وجہ یہ ہے کہ لوگوں کو زیادہ تر منفی کردار یاد رہتے ہیں اور اس میں اداکاری کی زیادہ گنجائش ہوتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کو ہمیشہ فتنہ یاد رہتا ہے جبکہ شرافت یاد نہیں رہتی۔
شادی سے متعلق سوال پر جبران کا کہنا تھا کہ ان کی رائے میں اگر بیوی نہ ہو تو گرل فرینڈ ٹھیک ہے لیکن اگر بیوی ہے تو گرل فرینڈ نہیں ہونی چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بیوی اور گرل فرینڈ دو الگ چیزیں ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News