Advertisement

ملائیکہ اروڑا سے علیحدگی کے بعد ارباز خان کی زندگی کیسی گزر رہی ہے؟ اداکار نے بتادیا

بالی ووڈ اداکار ارباز خان نے اداکارہ ملائیکہ اروڑاسے علیحدگی کے بعد کی زندگی کے حوالے سے کھل کر بات کرلی۔

ارباز خان نے ایک انٹرویو میں زندگی کے تناؤ سے بھرپور لمحات کا تذکرہ کیا، اور تسلیم کیا کہ ایک وقت تھا کہ وہ پیسے، کیریئر،رشتوں اور صحت کو لے کر بہت ہی زیادہ تناؤ کا شکار رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ہم تناؤ سے بھرے لمحات سے لڑتے رہتے ہیں، کسی کی بھی زندگی میں ایسا وقت نہیں ہوتا کہ وہ تناؤ کا شکار نہ ہو، تناؤ کام کا ہوتا ہے، پیسے کا، رشتوں کا اور صحت سے متعلق بھی ہوتا ہے، یہ پوری زندگی ہمارے ساتھ ہوتا ہے۔

اداکار نے کہا کہ ایک وقت ہوتا ہے کہ ہم اس سب کو توازن میں لے آتے ہیں، یہی عمل تناؤ کو کنٹرول کے لیے کار آمد ہے، میں نے اوائل عمری میں ہی زندگی کو توازن میں رکھنا سیکھ لیا تھا، یہ وہ وقت تھا جب میں بہت سی چیزوں کے باعث تناؤ میں مبتلا ہوا تھا۔

Advertisement

ارباز خان نے کہا کہ جوانی کے سالوں میں آپ کیریئر کے بارے میں سوچتے ہیں تو تناؤ آتا ہے لیکن پھر آپ چیزوں کو بہترین انداز میں دیکھتے ہیں، پھر زندگی میں ایک مرحلے پر انہیں قبول کرتے ہیں اور آگے بڑھ جاتے ہیں۔

 یاد رہے کہ ارباز خان کی ’تناؤ‘ کے نام سے ویب سیریز 11 نومبر کو ریلیز ہورہی ہے، جو سنسنی خیز اسرائیلی فلم کا آفیشل ری میک ہے۔

اداکار نے 1998 میں ملائیکہ اروڑا سے شادی کی تھی، 18 سال کے خوشگوار تعلق کے بعد ان کے درمیان 2017ء میں علیحدگی ہوگئی، ان کا ایک بیٹا بھی ہے جو پڑھائی مکمل کرنے کے لیے باہر ملک گیا ہوا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version