ٹک ٹاکر ڈولی نے شادی کی تقریب سے وائرل ہونے والی لڑکی کے ڈانس کو کاپی کرلیا

پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر ڈولی نے شادی کی تقریب سے وائرل ہونے والی پاکستانی لڑکی کے ڈانس کو کاپی کرلیا۔
گزشتہ دنوں ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں لڑکی کو بالی ووڈ کے گانے میرا دل یہ پکارے آجا پر مہندی کی تقریب کے دوران رقص کرتے دکھایا گیا تھا، خوبصورت لڑکی کے ہموار ڈانس مووز کو ہزاروں سوشل میڈیا صارفین نے سراہا تھا۔
تاہم ٹک ٹاکر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے، جس میں انہیں پاکستانی وائرل لڑکی کے ڈانس کو کاپی کرتا ہوا دیکھا جاسکتا ہے۔
ڈولی اسی لڑکی کی طرح لباس پہنے ،میرا دل یہ پکارے آجا پر ڈانس مووز کر رہی ہیں۔
اس وائرل ویڈیو کو دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔
اس سے قبل اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی۔
شیئر کی گئی ویڈیو میں ٹک ٹاکر ڈولی نے گلابی رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا تھا اور بھارت کے مشہور گانے محبت دل کا سکون پر ڈانس کر رہی تھیں۔
گزشتہ دنوں اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر چند تصاویر پوسٹ کی تھیں۔
شیئر کی گئی تصاویر میں ٹک ٹاکر ڈولی نے عروسی لباس زیب تن کیا ہوا تھا۔
یاد رہے کہ ٹک ٹاکر ڈولی سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

