Advertisement

معروف کینیڈین پاپ گلوکار کو 13 برس قید کی سزا

چین کی ایک عدالت نے کینیڈین پاپ گلوکار کرس وُو کو ریپ کے جرائم پر 13 برس قید کی سزا سنائی ہے۔

گلوکار کو ایک برس قبل چین میں گرفتار کیا گیا تھا اور اس پر تین خواتین کے ساتھ ریپ کے جرائم ثابت ہوئے ہیں۔

کورٹ کے مطابق تفتیش سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ 32 سالہ کرس وُو نے دسمبر 2020 میں تین خواتین کے ساتھ ریپ کیا ہے۔

کرس وُو کے پاپ گروپ ای ایکس او کے سابق ممبر ہیں اور وہ 2014 میں اپنے سولو کیرئیر کیلئے چین واپس لوٹے تھے۔

خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق بیجنگ میں کینیڈین ایمبیسی نے سزا پر ابھی تک کوئی باضابطہ ردعمل نہیں دیا ہے البتہ سزا کے فیصلہ سناتے وقت ایمبیسی کے اہلکار کورٹ میں موجود تھے۔

Advertisement

گلوکار کو ذاتی آمدنی چھپانے اور ٹیکس سے متعلق دیگر جرائم پر 6 سو ملین یوان (83.77 ملین ڈالر) ادا کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
Advertisement
Next Article
Exit mobile version