ایمان علی کو شاہ رُخ خان کے ساتھ کونسی فلم آفر ہوئی تھی؟ اداکارہ نے بتادیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ایمان علی نے کہا ہے کہ مجھے شاہ رُخ خان کے ساتھ بھارتی فلم ’رئیس‘ آفر ہوئی تھی۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ ایمان علی کا کہنا تھا کہ مجھے بالی ووڈ سے کسی کی کال آئی اور کہا کہ وہ مجھے شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ’رئیس‘ میں کردار آفر کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایمان علی کا اپنے والد سے متعلق اہم انکشاف
ان کا کہنا تھا کہ میں نے ان سے کہا کہ وہ مجھے اسکرپٹ بھیج دیں لیکن شاید ان کو میرا اسکرپٹ مانگنا پسند نہیں آیا۔
انہوں نے کہا کہ جب میں نے اپنے دوستوں کو یہ بتایا کہ انہوں نے شاہ رخ خان کی فلم کے لیے اسکرپٹ مانگا تو سب حیران ہو گئے اور ان سے کہا کہ وہ پاگل ہیں جنہوں نے اتنا بڑا موقع اپنے ہاتھ سے گنوا دیا۔
ایمان علی کا کہنا تھا کہ اسکرپٹ مانگنا اُن کا حق ہے، میں نے نوٹ کیا ہے کہ پاکستان میں بھی اگر آپ کسی پروجیکٹ کے آفر ہونے کے بعد اسکرپٹ مانگیں تو لوگ بُرا مان جاتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: میں اپنے شوہر سے زیادہ امیر ہوں؛ ایمان علی کا انکشاف
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں آج بھی 90 فیصد فلمیں سب سے پہلے اِنہیں آفر کی جاتی ہیں مگر وہ صرف ان پروجیکٹس میں کام کرتی ہیں جن کا اسکرپٹ اِنہیں پسند آ جائے۔
معروف اداکارہ ایمان علی نے مزید کہا کہ میں ان اسکرپٹس پر کام کرتی ہوں جو مجھے پسند آجائیں، اگر مجھے کہانی پسند نہیں آتی تو وہ کردار ادا کرنا مجھے ملازمت کرنے جیسا لگتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

