Advertisement

نیٹ فلکس کا اکاؤنٹ مفت شیئر کرنے والوں کی شامت آگئی؛ کمپنی کا اہم اعلان

نیٹ فلکس کا اکاؤنٹ

نیٹ فلکس کا اکاؤنٹ مفت شیئر کرنے والوں کی شامت آگئی؛ کمپنی کا اہم اعلان

مقبول ترین ویڈیو سٹریمنگ کمپنی نیٹ فلکس کا اکاؤنٹ مفت شیئر کرنے والوں کی شامت آگئی ، کمپنی کا اہم اعلان بھی سامنے آگیا۔

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق نیٹ فلکس نے اعلان کیا ہے کہ اکاؤنٹ پاس ورڈ شیئر نگ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیاہے۔

گزشتہ دنوں غیر ملکی خبر رساں ادارہ کی جانب سے ایک رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ نیٹ فلکس کی جانب سے امریکا میں 2023 کے شروع میں اکاؤنٹ شیئرنگ روکنے کے لیے اقدامات متعارف کرائے جائیں گے کہ جن کو بعد ازاں دنیا بھر میں توسیع دی جائے گی ۔

واضح رہے کہ اگست 2022 میں کمپنی نے لاطینی امریکا کے 5 ممالک میں سے ایک ٹیسٹ کا آغاز کیا تھا ، جس کے زریعے سے پاس ورڈ شیئر کرنے والوں سے یہ کہا گیا تھا کہ وہ ہر اضافی گھر پر فیس ادا کریں ۔

یہ بھی پڑھیں: 2022 ء: سرفہرست 10 یادگار نیٹ فلکس سیریز

Advertisement

اس وقت کمپنی کا کہنا تھا کہ اگر کسی بھی صارف کا اکاؤنٹ اس کی رہائش گاہ سے باہر مختلف مقامات پر 2 ہفتوں سے زیادہ استعمال یوتا ہے تو کمپنی کی جانب سے اضافی فیس ادا کرنے کا مطالبہ کیا جائے گا ۔

آسان الفاظ میں یہ کہا جائے گا کہ اگر کوئی ایسا فرد آپ کا نیٹ فلکس اکاؤنٹ استعمال کرتا ہے کہ جو آپ کے گھر میں مقیم نہیں ہے تو پھر اضافی فیس ادا کرنا پڑے گی ۔

نیٹ فلکس کی جانب سے اکاؤنٹس کے درمیان پروفائلز کو ٹرانسفر کرنے کے فیچر کو بھی متعارف کرایا گیا تھا جس کا مقصد بھی یہی تھا۔

یہ بھی پڑھیں: نیٹ فلکس صارفین کے لئے انتہائی اہم خبر

رپورٹ کے مطابق امریکا میں پاس ورڈ شیئر کرنے والے اکاؤنٹ سے جو بھی اضافی فیس لی جائے گی وہ سات ڈالرز سے کچھ کم ہوسکتی ہے ،کمپنی کو توقع ہے کہ اس طرح دوسروں کے اکاؤنٹ استعمال کرنے والے افراد خود ہی اس سروس کے صارف بن جائیں ے۔

کمپنی کی جانب سے فی الحال اس کریک ڈاؤن کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے کیونکہ اسے یہ بھی خدشہ ہے کہ متعدد صارفین سروس کو چھوڑ کر نہ چلے جائیں ۔

Advertisement

کمپنی کے مطابق دنیا بھر میں دس کروڑ افراد اس سروس کو اپنے دوستوں کے اکاؤنٹس کے ذریعے مفت استعمال کرتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اداکارہ سارہ عمیر نے شوہر محسن طلعت سے راہیں جدا کرلیں
علی ظفر کا سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان
تم جیتو یا ہارو ! آئمہ بیگ کا قومی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام
فواد خان کی فلم ’ابیر گلال‘ بالآخر سینما گھروں کی زینت بن گئی
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version