یوٹیوبر رضا سمو نے اپنی محبت بھری کہانی مداحوں کیساتھ شیئر کردی

یوٹیوبر رضا سمو نے اپنی محبت بھری کہانی مداحوں کیساتھ شیئر کردی
پاکستانی یوٹیوبر، کامیڈین و اداکار رضا سمو نے اپنی محبت بھری کہانی مداحوں کیساتھ شیئر کردی۔
حال ہی میں یوٹیوبر نے اپنی اہلیہ کے ساتھ متھیرا کے دی انسٹا شو میں بطور مہمان شرکت کی۔
اس دوران انہوں نے بتایا کہ ان کی اہلیہ ان کی مداح تھیں اور انہوں نے میرا اسکیچ بنا کر مجھے بھیجا، جو مجھے بہت پسند آیا۔
رضا سمو نے بتایا کہ پہلے میں بیوی کی خوبصورتی سے متاثر ہوا اور بعد میں اس کی شخصیت سے پیار ہوگیا، یہ پہلی نظر کی محبت تھی۔
یہ بھی پڑھیں: یوٹیوبر رضا سمو کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
شو کے دوران یوٹیوبر کا کہنا تھا کہ ہم نے شادی کی ایک سادہ تقریب کا انتخاب کیا تھا کیونکہ میں سمجھتا ہوں کہ ایسے لوگوں کو کیوں بلائیں جنہیں صحیح معنوں میں نہیں جانتے۔
انہوں نے کہا کہ میں چاہتا تھا کہ شادی میں صرف قریبی دوست اور خاندان ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: معروف پاکستانی یوٹیوبر نے نکاح کر لیا؛ تصاویر وائرل
اس سے قبل رضا سمو نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شادی کی تصاویر پوسٹ کی تھیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا گیا تھا۔
شیئر کی گئی تصاویر میں رضا سمو اپنی اہلیہ کے ہمراہ تھے۔
واضح رہے کہ یوٹیوبر رضا سمو نے گزشہ ماہ مونا سے شادی کی ہے۔
دوسری جانب رضا سمو اور اُن کی اہلیہ نے یوٹیوب وی لاگ میں بھی اپنے ملنے سے لے کر شادی کی تیاریوں تک کی تفصیلات شیئر کی تھیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

