فضا علی کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان کی معروف اداکارہ و میزبان فضا علی کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
اداکارہ نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں انہیں مغربی طرز کا لباس پہنے ہوئے منفرد میک اپ کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔
اس سے قبل سوشل میڈیا پر اداکارہ کی ایک نئی ویڈیو وائرل ہوگئی تھی، جس میں فضا کو بالی ووڈ کا مشہور گانا کالا چشمہ گاتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔
ویڈیو میں اداکارہ کسی کنسرٹ میں پرفارم کررہی تھیں اور ساتھ میں ڈانس مووز بھی کر رہی تھیں۔
فضا کی آواز نے سب کے دل جیت لیے اور حاضرین نے ان کو خوب داد دی۔
واضح رہے کہ فضا علی انسٹاگرام پر کافی متحرک نظر آتی ہیں اور اپنی نئی تصاویر اور ویڈیوز شئیر کرتی رہتی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News