Advertisement

اداکارہ تبو کا اجے دیوگن سے متعلق اہم انکشاف

بھارت کی معروف اداکارہ تبو کا کہنا ہے کہ اجے دیوگن کی وجہ سے آج تک شادی نہیں کر سکی۔

حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران بھارت کی معروف اداکارہ تبو نے کہا کہ اجے میرے کزن سمیر کے پڑوسی اور دوست تھے۔ کچھ وقت میں میری بھی ان سے دوستی ہوگئی لیکن یہ مجھے پر چھپ چھپ کر نظر رکھتے تھے اور جس بھی لڑکے کو میرے ساتھ بات کرتے دیکھ لیتے تو کزن سمیر کے ساتھ مل کر اسے مارتے۔

انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ میں آج تک کنواری ہوں، شادی نہیں ہو سکی، میں تو اب بھی ہر روز اجے سے کہتی ہوں کہ میرے لیے کوئی اچھا سا لڑکا ڈھونڈ دو۔

Advertisement

اداکارہ نے کہا کہ میں یہ بھی کہنا چاہتی ہوں کہ اجے نے بچپن سے لیکر آج تک میرا بہت خیال رکھا ہے، یہ بہت اچھا ہے۔ یہی نہیں اگر اس پوری فلمی دنیا میں سب سے زیادہ کسی مرد پر یقین کرتی ہوں تو وہ اجے ہے۔

   واضح رہے کہ تبو اور اجے دیوگن نے ایک ساتھ کئی فلمیں کی ہیں یہی نہیں انہیں ایک دوسرے کے ساتھ اتنا دیکھا گیا ہے کہ بہت مرتبہ یہ بھی خبریں گردش کرتی نظر آئیں کہ یہ ایک دوسرے سے شادی کرنا چاہتے تھے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version