Advertisement

کیرئیر کے آغاز میں جو رشتے دار تنقید کرتے تھے اب وہ سیلفی کا مطالبہ کرتے ہیں، ایمن سلیم

ایمن سلیم

کیرئیر کے آغاز میں جو رشتے دار تنقید کرتے تھے اب وہ سیلفی کا مطالبہ کرتے ہیں، ایمن سلیم

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہ ایمن سلیم کا کہنا ہے کہ کیرئیر کے آغاز میں جو رشتے دار تنقید کرتے تھے اب وہ سیلفی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

اداکارہ ایمن سلیم نے اپنے انٹرویو کے دوران بتایا کہ وہ اپنی ڈگری کے لیے امریکہ گئی تھیں اور بعد میں دبئی میں ملازمت کی، اس پر رشتے داروں نے  بہت منفی باتیں کی تھیں۔

انہوں نے بتایا کہ بعد میں جب میں نے شوبز انڈسٹری میں کیرئیر کا آغاز کیا تو مجھے مزید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

ایمن سلیم کا کہنا تھا کہ اب وہ ہی رشتے دار کال کر کر کے ساتھ سیلفیاں لینے کا مطالبہ کرتے ہیں کیونکہ وہ زیادہ سے زیادہ مشہور ہوتی جارہی ہیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ اداکارہ کا تعلق ایک باصلاحیت گھرانے سے ہے ان کی خالہ نازیہ حسن ہیں اور ان کے والد سابق کرکٹر سلیم یوسف ہیں۔

ایمن سلیم ڈرامہ سیریل ’پرستان‘، ’چپکے چپکے‘ اور کئی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Next Article
Exit mobile version