Advertisement

اداکارہ کنگنا رناوت نے تنیشا شرما کی موت کو قتل قرار دے دیا

بالی ووڈ میں متنازع بیان دینے والی اداکارہ کنگنا رناوت نے تنیشا شرما کی موت کو قتل قرار دے دیا ہے۔

حال ہی میں اداکارہ کنگنا رناوت نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹا گرام پر ایک اسٹوری پوسٹ کی جس میں انہوں نے تنیشا کی موت پر کافی طویل پیغام لکھا۔

اپنے جاری کردہ پیغام میں کنگنا رناوت نے لکھا کہ “ایک عورت ہر چیز کا مقابلہ کر سکتی ہے، محبت کی، شادی کی، رشتے کی یا حتیٰ کہ کسی عزیز کی کمی کا ڈٹ کر مقابلہ کرسکتی ہے”۔

انہوں نے کہا کہ “لیکن وہ کبھی بھی اس حقیقت کا مقابلہ نہیں کر سکتی کہ اس کی محبت کی کہانی میں کبھی محبت ہی نہیں تھی، دوسرے شخص کے لیے اس کی محبت اور کمزوری صرف ایک آسان ہدف تھا، دوسرے شخص نے صرف اسے جسمانی اور جذباتی طور پر استعمال کیا”۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ “ایسی حالت میں وہ اپنے تاثرات پر بھروسہ نہیں کر سکتی جس کو زندہ یا مردہ ہونے میں کوئی فرق محسوس نہیں ہوتا”۔

اداکارہ کنگنا رناوت نے مزید لکھا کہ “اگر وہ اپنی زندگی ختم کرنے کا فیصلہ کرتی ہے تو براہ کرم جان لیں کہ یہ اس نے اکیلے نہیں کیا، یہ ایک قتل ہے”۔

واضح رہے کہ بھارتی فلم ’فتور‘ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی بالی ووڈ انڈسٹری کی اداکارہ تُنیشا شرما نے ایک ٹی وی شو کے سیٹ پر خود کشی کر لی۔

یہ بھی پڑھیں: معروف بھارتی اداکارہ نے فلم کے سیٹ پر خودکشی کر لی

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ تُنیشا شرما نے بروز ہفتہ ایک ٹی وی شو کے سیٹ پر خود کشی کی۔

Advertisement

اداکارہ کو ریاست مہاراشٹرا کے اسپتال فوری طور پر منتقل کیا گیا تھا لیکن وہاں پہنچتے ان کی موت واقع ہو چُکی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: تنیشا شرما خودکشی کیس: پولیس کو میک اپ روم سے ’اہم ثبوت‘ مل گیا

پولیس کا کہنا تھا کہ اداکارہ نے ٹی وی سیریل کے سیٹ پر موجود میک اپ روم کے پنکھے سے لٹک کر خود کشی کی، اداکارہ کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ پہلے ہی انتقال کر چُکی تھیں۔

بتایا جا رہا ہے کہ اداکارہ کچھ دنوں سے سیٹ پر افسردہ نظر آرہی تھیں، اداکارہ تنیشا کی عمر 20 برس تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
Next Article
Exit mobile version