Advertisement

شوبز انڈسٹری کی وہ اداکارائیں جنہوں نے اسلام کی خاطر اداکاری چھوڑ دی

آج ہم آپکو شوبز انڈسٹری کی اُن اداکاراؤں کے بارے میں بتائیں گے جنہوں نے اسلام کی خاطر اداکاری کو الوادع کہہ دیا ہے۔

صنم چوہدری

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ صنم چوہدری کی جانب سے کئی ماہ قبل اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ سے تمام تصاویر ڈیلیٹ کردی گئیں اور انہوں نے اسٹوریز شئیر کیں جس میں بتایا گیا تھا کہ میرے گھر والوں نے میرے فیصلے کی حمایت کی ہے اور مجھے بھرپور سپورٹ کیا ہے۔

اداکارہ نے فیصلے کے متعلق تو کوئی وضاحت نہ دی تھی تاہم اس کے بعد انہوں نے اپنی تمام تر تصاویر اپنے اکاؤنٹ سے ڈیلیٹ کر دیں۔

Advertisement

اب مداحوں کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ اداکارہ نے شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کر کے اللہ کی راہ پر چلنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

زینب جمیل

گزشتہ برس سابقہ اداکارہ و ماڈل زینب جمیل نے بھی شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی دوسری اداکاراؤں کی طرح اپنی فیلڈ سے علیحدگی اختیار کی۔

زینب نے اس سے متعلق انسٹا گرام پوسٹ بھی شئیر کی تھی جس میں انہوں نے لکھا تھا کہ میں فخر سے اس بات کا اعلان کر رہی ہوں کہ میں اداکاری اور ماڈلنگ چھوڑ رہی ہوں۔

Advertisement

انہوں نے اس موقع پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا تھا کہ الحمدللہ، اللہ پاک نے مجھے قرآن و حدیث کی تعلیم حاصل کرنے اور دینِ اسلام کو زیادہ سے زیادہ سمجھنے کا شرف بخشا۔

نور بخاری

سابقہ اداکارہ نور بخاری بھی اسلام کی راہ اختیار کی۔

اس وقت ان کا یہ کہنا تھا کہ ان کی زندگی میں بہت سخت اور کڑے مراحل آئے لہٰذا اب انہوں نے دینی راہ اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Advertisement

عروج ناصر

سابقہ اداکارہ عروج ناصر پی ٹی وی کے ڈرامہ سیریلز لنڈا بازار اور ناجانے کیوں سے مشہور ہوئی تھیں۔

 2011 میں انہوں نے شوبز کو خیر باد کہہ کر اسلام کی راستہ اختیار کرلیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اداکارہ سارہ عمیر نے شوہر محسن طلعت سے راہیں جدا کرلیں
علی ظفر کا سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان
تم جیتو یا ہارو ! آئمہ بیگ کا قومی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام
فواد خان کی فلم ’ابیر گلال‘ بالآخر سینما گھروں کی زینت بن گئی
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version