اداکار ہمایوں سعید کا لیڈی ڈیانا سے متعلق اہم انکشاف

پاکستان شوبز انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار ہمایوں سعید نے لیڈی ڈیانا سے متعلق اہم انکشاف کردیا ہے۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹریو میں ویب سیریز ’دی کراؤن‘ میں پاکستانی ڈاکٹر حسنات خان کا کردار ادا کرنے والے ہمایوں سعید کا کہنا تھا کہ لیڈی ڈیانا ڈاکٹر حسنات کے لئے اسلام قبول کرنا چاہتی تھیں۔
ہمایوں سعید نے بتایا کہ ایک منظر میں شہزادی لیڈی ڈیانا نے ڈاکٹر حسنات سے کہا کہ وہ اُن کے لیے اسلام قبول کرنا چاہتی ہیں اس سین کو فلمایا گیا تھا مگر اس کو ڈراپ کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ’دی کراؤن‘ میں بولڈ سین کرنا ہمایوں سعید کو مہنگا پڑگیا؛ ویڈیو وائرل
یاد رہے کہ نیٹ فلکس کی اس سیریز کو شائقین کی جانب سے بےحد پسند کیا گیا ہے جبکہ بین الااقوامی انڈسٹری میں ڈیبیو دینے والے ہمایوں سعید کی اداکاری کو بھی مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا ہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News