میرا دل یہ پکارے آجا کا سحر اداکارہ صبا فیصل پر بھی طاری ہوگیا؛ ڈانس ویڈیو وائرل
میرا دل یہ پکارے آجا سے وائرل ہونے والی پاکستانی ٹک ٹاکر عائشہ کے ڈانس کی اب تک سوشل میڈیا پر دھوم مچی ہوئی ہے۔
اس ڈانس کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد نئے ٹرینڈ کا آغاز ہوگیا جس میں متعدد افراد اپنی ویڈیوز پوسٹ کررہے ہیں۔
بھارت سے بھی اس ٹرینڈ پر متعدد ویڈیوز سامنے آئی ہیں، حتیٰ کہ اداکارہ کترینہ کیف کو بھی اس وائرل ٹرینڈ کا حصہ بنتے دیکھا گیا۔
سوشل میڈیا پر اداکارہ صبا فیصل کی ڈانس ویڈیو وائرل ہو گئی ہے جس میں انہیں میرا دل یہ پکارے آجا پر گروپ ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
وائرل ویڈیو کو ان کے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے اور مختلف تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
اس سے قبل صبا فیصل نے اپنے بیٹوں کے ساتھ ایک خوبصورت ویڈیو پوسٹ کی تھی،جس میں صبا اور ان کے بیٹے سلمان اور ارسلان شادی میں ڈانس کر رہے تھے۔
انہوں نے اس ویڈیو کو شئیر کرواتے ہوئے کیپشن رکھا تھا کہ مائی لائف لائنز۔
واضح رہے کہ اداکارہ صبا فیصل انسٹاگرام پر کافی متحرک نظر آتی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News