Advertisement

ملک کو آزاد ہوئے کئی سال گزر چکے ہیں لیکن آج بھی آزادی اظہار پر سوالات اٹھائے جاتے ہیں، امیتابھ بچن

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے مشہور اور سینئر اداکار امیتابھ بچن نے کہا ہے کہ ملک کو آزاد ہوئے کئی سال گزر چکے ہیں لیکن آج بھی آزادی اظہار پر سوالات اٹھائے جاتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار امیتابھ بچن نے حال ہی میں کولکتہ فلم فیسٹیول کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور اس تقریب میں شاہ رخ خان بھی موجود تھے۔

تقریب سے خطاب میں امیتابھ بچن نے آزادی سے پہلے کی فلموں کے بارے میں بات کرتے ہوئے فرقہ واریت سے لے کر سماجی اتحاد، برطانوی سنسرشپ، جبر  سمیت دیگر امور پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

بھارتی اداکار نے بھارت میں آزادی اظہار اور شہری آزادیوں پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ ملک کو آزاد ہوئے کئی سال گزر چکے ہیں لیکن آج بھی آزادی اظہار اور شہری آزادی پر سوالات اٹھائے جاتے ہیں۔

ان کی اس تقریر کے بعد میڈیا رپورٹس میں کہا جارہا ہے کہ کیا ایسا کرنے سے امیتابھ بچن نے شاید شارخ خان کی فلم پٹھان اور دیپیکا اور شارخ خان کے گانے بےشرم رنگ کو تنازع بنانے والوں کی طرف اشارہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی انتہا پسند اداکارہ دیپیکا کے زعفرانی لباس میں رقص کی وجہ سے فلم پر پابندی کا مطالبہ کر چکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
خواہش تھی پہلے ’بیٹی‘ ہو، ٹک ٹاکر اقرا کنول کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
فرحان سعید اور عروہ حسین ایک ساتھ؛ نئے گانے کا پوسٹر جاری
ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کی راہیں جدا؛ علیحدگی کی تصدیق
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version