Advertisement

حکومت کی جانب سے اداکار فردوس جمال کو امدادی چیک دے دیا گیا

حکومت کی جانب سے نامور اداکار فردوس جمال کو ایک کروڑ روپے کا امدادی چیک دے دیا گیا ہے۔

امدادی چیک وزیر اعظم شہباز شریف کے مشیر امیر مقام نے  فردوس جمال کے گھر پہنچ کردیا۔ امیر مقام نے فردوس جمال کی جلد صحتیابی کے لیے دعا بھی کی۔

اس موقع پر فردوس جمال نے وزیراعظم شہباز شریف سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ ’میں  شکر گزار ہوں کہ ریاست نے اس حوالے سے سوچا، ہم اس ریاست کا اثاثہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی اداکار فردوس جمال جان لیوا بیماری میں مبتلا

ادھر فنکار برادری نے وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے  سینئر اداکار فردوس جمال کی ایک کروڑ روپے کی  مالی مدد کرنے پر شکریہ ادا کیا ہے۔

Advertisement

خیال رہے کہ رواں ماہ کے اوائل میں سینئر اداکار فردوس جمال کے بیٹے حمزہ فردوس نے والد گرامی میں کینسر کی تشخیص کی تصدیق کی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
Next Article
Exit mobile version