Advertisement

شاہ رخ خان کیلئے نئی ’مشکل‘ کھڑی ہوگئی

شاہ رخ خان

شاہ رخ خان کیلئے نئی ’مشکل‘ کھڑی ہوگئی

سپر اسٹار شاہ رخ خان کی فلم پٹھان مودی سرکار کی جانب سے بائیکاٹ کے مطالبے اور دیگر تنازعات کیساتھ ساتھ ایک اور مشکل کا شکار ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان کی فلم “پٹھان” پر بھارتی سینسر بورڈ کا فیصلہ آگیا ہے، سینسر بورڈ نے فلم اور گانوں پر اعتراض اٹھاتے ہوئے تبدیلی کرنے کے بعد نیا ورژن بورڈ کے سامنے پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

انتہا پسند ہندوؤں کی جانب سے اعتراض کے بعد سینٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفکیشن ( سی بی ایف سی ) کی جانب سے فیصلہ سامنے آیا، جس میں فل پروڈیوسر سے کہا گیا کہ وہ فلم اور گانوں میں تبدیلی کر کے نیا ورژن بورڈ کے سامنے پیش کریں۔

مزید پڑھیں: فلم ’پٹھان‘  کیلئے شاہ رخ خان نے کتنے سال سخت ورزش کی؟

واضح رہے کہ رواں ماہ  فلم پٹھان کا گانا ” بے شرم رنگ” ریلیز ہوتے ہی انتہا پسند ہندوؤں کے نشانےپر آگیا تھا ، جنہوں نے فلم کی ہیروئن  دپیکا پڈوکون کے زعفرانی لباس پر اعتراض کیا تھا۔

Advertisement

‘بے شرم رنگ گانا فلم ’پٹھان

 

انتہا پسندوں کی جانب سے کہا گیا کہ زعفرانی رنگ ہندو دھرم میں مقدس مانا جاتا ہے جبکہ گانے میں اس رنگ کی توہین کی گئی ہے۔

پٹھان

فلم ’پٹھان‘ کو شوٹنگ کے آغاز سے ہی ہندو شدت پسندوں کی جانب سے مسلسل تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے تاہم فلم کے او ٹی ٹی رائٹس ریلیز سے قبل ہی تقریباً 100 کروڑ روپے میں فروخت ہو چکے ہیں اور یہ رقم پاکستانی کرنسی میں 270 کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے۔

 کنگ خان کی فلم پٹھان کے او ٹی ٹی حقوق ایمیزون پرائم نے خریدے ہیں اور فلم مارچ کے آخر یا اپریل کے اوائل میں او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز کی جائے گی۔

Advertisement

ریاست بہار میں شاہ رخ خان کی فلم پٹھان کے خلاف مودی سرکار کے اراکین اسمبلی کی جانب سے مقدمہ درج کیا جا چکا ہے، ایم پی ایز کی جانب سے مسلسل فلم میں کپڑوں کے رنگ پر ہنگامہ مچایا جا رہا ہے۔

حال ہی میں بھارتی شہر کلکتہ میں ایک فلم فیسٹیول کے دوران خطاب کرتے ہوئے شاہ رخ خان نے کہا کہ کچھ دنوں سے ہم لوگ یہاں پر نہیں آئے ہیں، آپ لوگوں سے مخاطب نہیں ہوپائے ہیں، آپ لوگوں سے مل نہیں پائے ہیں لیکن اب دنیا نارمل ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب خوش ہیں ، میں سب سے زیادہ خوش ہوں اور یہ بات بتانے میں مجھے کوئی دقت نہیں ہے کہ دنیا  کچھ بھی کرلے ، میں  اور آپ لوگ اور جتنے بھی مثبت لوگ ہیں سب کے سب ’زندہ‘ ہیں۔

فلم پٹھان میں  شاہ رخ خان کے ہمراہ اداکارہ دیپیکا پاڈوکون اور  اداکار جان ابراہم بھی مرکزی کردار  میں نظر آئیں گے۔

مزید پڑھیں:  شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ میں جان ابراہم کس نئے لُک میں نظر آئینگے؟ ٹیزر جاری

Advertisement

واضح رہےکہ فلم کے گانے ’بے شرم رنگ‘ پر بھارت بھر میں احتجاج ہورہے ہیں اور کئی مقامات پر فلم کو ریلیز نہ ہونے دینے کی بھی دھمکی دی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version