Advertisement

سلمان خان کا ٹویٹر اکاؤنٹ فالوورز سمیت فروخت کے لیے پیش!

ٹوئٹر پر 40 ملین فالورز رکھنے والے بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک ہو گیا جو ہیکرز کی جانب سے فروخت کے لیے بھی دستیاب ہے۔

ہیکرز نے بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک کرکے ڈارک ویب (خفیہ انٹرنیٹ) پر فروخت کے لیے پیش کر دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیکرز کی طرف سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ سلمان خان کا اکاؤنٹ ہیک کرنے کے لیے انہوں نے کروڑوں ٹوئٹر صارفین کا ڈیٹا بھی حاصل کر رکھا ہے۔

ہیکرز کی طرف سے ٹوئٹر کے نئے مالک ایلون مسک کو دھمکی دی گئی ہے کہ اگر ان کی شرائط پوری نہ ہوئیں تو وہ صارفین کا چوری شدہ ڈیٹا ڈارک ویب پر جاری کر دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: معروف بھارتی اداکار سلمان خان بڑی مشکل میں پھنس گئے؛ مداح افسردہ

Advertisement

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہیکرز نے سلمان خان سمیت متعدد اہم شخصیات کے اکاؤنٹس ہیک کیے ہیں اور ان کا ڈیٹا لیک نہ کرنے کے عوض ایلو ن مسک سے بھاری رقم کا مطالبہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ناصرف سلمان خان بلکہ گوگل کے سی ای او سندر پیچائی اور امریکی گلوکار چارلی پو سمیت مختلف اہم و معروف شخصیات کے اکاؤنٹ بھی ہیک کیے جا چکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
Advertisement
Next Article
Exit mobile version