نازیبا لباس کا چناؤ: اداکارہ درفشاں سلیم کے وائرل فوٹو شوٹ پر فینز کا ملا جلا ردِ عمل

پاکستان شو بز انڈسٹری کی نامور اداکارہ درفشاں سلیم اب کسی تعریف کی محتاج نہیں، انہوں نے نہایت کم وقت میں اپنی خوبصورتی اور جاندار اداکاری کے بلبوتے پر اپنا الگ نام اور مقام بنا لیا ہے۔
درفشاں سلیم سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداحوں کی جانب سے بےحد پسند کیا جاتا ہے۔
اداکارہ نے انسٹاگرام پر یہ نئی تصاویر اور ویڈیو شیئر کی ، جن میں وہ سیاہ رنگ کے مغربی انداز میں بنے لباس میں نظر آ رہی ہیں۔
اس فوٹو شوٹ کے سوشل میڈیا پر آتے ہی ان کے دنیا بھر میں موجود مداحوں کی جانب سے ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا جا رہا ہے، کوئی تعریف کر کے اپنی پسندیدگی کا اظہار کر رہا ہے تو کسی کو ان کا یہ بولڈ انداز مناسب نہیں لگ رہا۔
تصاویر اور ویڈیو دیکھیں:
اس سے قبل بھی درفشاں نے کچھ تصاویر مداحوں کے ساتھ شئیر کی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

