Advertisement

جھانوی کپور پاکستانی ڈیزائنر کی پرستار ہوگئیں

جھانوی کپور

جھانوی کپور پاکستانی ڈیزائنر کی پرستار ہوگئیں

بھارت کی معروف اداکارہ جھانوی کپور کی پاکستانی ڈیزائنر کے لباس میں تصاویر وائرل ہو گئی ہیں۔

حال ہی میں اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پاکستانی ڈیزائنر محسن نوید رانجھا کے حسین عروسی ملبوسات پہنے ہوئے اپنی تصاویر پوسٹ کی ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

شیئر کی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے خوبصورت عروسی لباس زیب تن کیا ہوا ہے جس میں وہ بہت پیاری لگ رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں؛ سجل علی کی بھارتی اداکارہ جھانوی کپور کو گلے لگانے کی ویڈیو وائرل

تصاویر کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا ہے کہ اتنے خوبصورت لباس پہن کر خود پر تاریخ کی کسی شہزادی کا سا گماں ہوتا ہے۔

جھانوی کپور کا اپنے کیرئیر سے متعلق اہم انکشاف

Advertisement

بھارت کی معروف اداکارہ جھانوی کپور نے اپنے کیرئیر سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔

حال ہی میں بالی ووڈ کی معروف آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی بیٹی جھانوی  کپور نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ لوگ مجھ سے نفرت کرتے ہیں کیونکہ مجھے کرن جوہر نے فلم انڈسٹری میں آنے کا موقع دیا۔

یہ بھی پڑھیں؛ جھانوی کپور کے گھر میں ایسا کیا ہے؟ اداکارہ نے بتادیا

انہوں نے کہا کہ دھرما ایک مشہور پروڈکشن ہاؤس ہے اور جس قدر تجسس اور پہنچ دھرما کی ہے اور جتنا یہ عوام میں دلچسپی پیدا کرنے کا سبب بنتا ہے، شاید اس کا کوئی مقابلہ نہیں کر سکتا۔

  جھانوی کپور نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ مجھ پر ایک دباؤ ہوتا ہے اور اسی لیے نفرت کیے جانے کا بھی آسان ہدف ہوں۔

واضح رہے کہ کرن جوہر اپنے دھرما پروڈکشن سے کئی بالی ووڈ اداکاروں کے بچوں کو اپنی فلموں میں لانچ کر کے انہیں سپر اسٹار بنا چکے ہیں۔

  یہی وجہ ہے کہ انہیں اقربا پروری  کو   بڑھانے والے ہدایتکار اور پروڈیوسر کے نام سے پکارا جاتا ہے، اور اسی وجہ سے جھانوی کپور پر بھی  اقربا پروری کے تحت انڈسٹری میں آنے کا الزام لگایا جاتا ہے۔

اس کے علاوہ جھانوی کپور پر یہ تنقید کی جاتی ہے کہ وہ اپنی صلاحیتوں کی بجائے سری دیوی کی بیٹی ہونے کی وجہ سے فلموں میں آئی ہیں۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اداکارہ سارہ عمیر نے شوہر محسن طلعت سے راہیں جدا کرلیں
علی ظفر کا سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان
تم جیتو یا ہارو ! آئمہ بیگ کا قومی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام
فواد خان کی فلم ’ابیر گلال‘ بالآخر سینما گھروں کی زینت بن گئی
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version