Advertisement

ایمبر ہرڈ اور جونی ڈیپ کے درمیان معاہدے پر علی ظفر کا رد عمل

علی ظفر

ایمبر ہرڈ اور جونی ڈیپ کے درمیان معاہدے پر علی ظفر کا رد عمل

امریکی اداکار جونی ڈیپ اور ان کی سابقہ اہلیہ ایمبر ہرڈ کے درمیان معاہدے پر پاکستانی اداکار و گلوکار علی ظفر کا ردعمل سامنے آگیا۔

برطانوی اخبار ڈیلی میل کے مطابق ڈیپ اور ایمبر ہرڈ کے درمیان ایک سمجھوتہ ہوا ہے جس میں اداکارہ کی انشورنس کمپنی ڈیپ کو ایک ملین ڈالر ادا کرے گی، جس کی تصدیق ڈیپ کی ٹیم کی جانب سے بھی کی گئی ہے۔

انہوں نے مداحوں کو انسٹاگرام پر اپنے فیصلے سے آگاہ کیا۔

اس پر علی ظفر نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایمبر ہرڈ نے یہ فیصلہ امریکا کے قانونی نظام پر غیر یقینی کی بنیاد پر کیا ہے، وہ ایسا ہرگز نہیں کرنا چاہتی تھیں مگر وہ مجبور ہوگئیں کیونکہ وہ کورٹ کے چکر اور اخراجات مزید برداشت نہیں کرسکتیں۔

انہوں نے سوالیہ انداز میں کہا کہ مبینہ طور پر کسی کی زندگی کو تباہ کرنے کی کوشش کرکے اسے ناقابل تلافی مالی اور جذباتی نقصان پہنچانا، حقیقی متاثرین کی وجہ کو بنیاد بناکر اس کا کیریئر تباہ کرنا، بڑے پیمانے پر ہنگامہ آرائی کرکے معاملے کو اچھالنا، یہاں تک کہ دوسری خواتین اور میڈیا تک کو بھی اپنی حمایت کے لیے گمراہ کرنا اور پھر یہ سب کرنے کے بعد معاملہ ختم ہی کردینا۔

گلوکار علی ظفر نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ یہ کافی اچھا اقدام ہے۔

واضح رہے کہ ایمبر ہرڈ اور ان کے سابقہ شوہر جانی ڈیپ کے درمیان طویل عرصے سے چلنے والی قانونی جنگ بلآخر ختم ہوگئی ہے۔

اداکارہ نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ جانی ڈیپ پر لگائے گئے تمام الزامات کا ازالہ کریں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version