Advertisement

شبیر جان کونسی معروف اداکارہ کے ساتھ کام کرنا نہیں چاہتے؟

پاکستان شوبز انڈسٹری کے مشہور اور سینئر اداکار شبیر جان نے بتا دیا کہ وہ کونسی معروف اداکارہ کے ساتھ کام کرنا نہیں چاہتے۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکار شبیر جان کا کہنا تھا کہ میں اپنی زندگی میں کبھی بھی اداکارہ سعدیہ امام کے ساتھ کچھ مسائل کی وجہ سے کام نہیں کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ ایک وقت تھا جب میں نے محسوس کیا کہ ہمارے درمیان چیزیں گڑبڑ ہو رہی ہیں اور سعدیہ امام اب میرے گھر کو نقصان پہنچائے گی کیونکہ وہ ہمارے خاندان میں بہت زیادہ گھل مل رہی تھی۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ میں اور سعدیہ امام بہت اچھے دوست تھے اور ہم اپنے ڈراموں کی شوٹنگ کے لیے شمالی علاقہ جات میں گئے تھے، جہاں ایک روز وہ کمرے کے اندر آئی اور میری بیوی کے سامنے مجھے گلے لگا لیا جو کہ بالکل بھی اچھا نہیں تھا۔

اداکار شبیر جان نے بتایا کہ اس نے میری بیوی کو گلے نہیں لگایا اور صرف مجھے گلے لگایا، یہ اس قسم کی چیزیں ہیں جو ہمیشہ مسائل پیدا کرتی ہیں اور بیویاں چیزوں کو سمجھ نہیں پاتی ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ اداکارہ سعدیہ امام کے ساتھ ان کی گہری دوستی تھی اور ان کے درمیان کوئی افیئر نہیں تھا لیکن انہوں نے ان کے ساتھ کام نہ کرنے کا فیصلہ اپنی اہلیہ کے احترام کے لیے کیا۔

Advertisement

سینئر اداکار شبیر جان کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے سعدیہ امام کے ساتھ اپنے فیصلے کے بعد آج تک کام نہیں کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
Advertisement
Next Article
Exit mobile version