نامور اداکارہ مومل شیخ کا دلکش ڈانس، ویڈیو وائرل

نامور اداکارہ مومل شیخ کا دلکش ڈانس، ویڈیو وائرل
پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور خوبصورت اداکارہ اور سینئیر اداکار جاوید شیخ کی صاحبزادی مومل شیخ کی دلکش ڈانس کی ویڈیو کافی وائرل ہوگئی ہے۔
مومل شیخ کی یہ ڈانس ویڈیو معروف اداکار سلیم شیخ کی بڑی بیٹی نشمیہ شیخ کی گزشتہ دنوں ہونے والی شادی کی ہے۔
نامور اور خوبرو اداکارہ کے ڈانس پر نا صرف ان کے گھر والے بلکہ شادی کی تقریب میں آئے ہوئے مہمان بھی خوب لطف اندوز ہوکر ان کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔
ویڈیو دیکھیں:
یہ بھی پڑھیں: سلیم شیخ کی بیٹیوں کے ہمراہ چند خوبصورت تصاویر
واضح رہے کہ سلیم شیخ کی بڑی بیٹی نشمیہ شیخ کی گزشتہ دنوں شادی ہوئی، جس کی تصاویر بھی سلیم شیخ نے اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں۔
شئیر کردہ تصاویر اور ویڈیوز پر ان کے مداحوں کی جانب سے نیک خواہشات اور تعریفوں کا سلسلہ جاری ہے۔
شادی کی تقریب میں شہروز سبزواری نے اپنی اہلیہ صدف کنول کے ہمراہ شرکت کی۔
اس کے علاوہ جاوید شیخ، بہروز سبزواری، مومل شیخ سمیت دیگر نامور فنکاروں نے بھی تقریب میں شرکت کرکے چار چاند لگا دئیے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News