دلہن کے روپ میں دیکھ کر دلہا نہ رویا تو شادی نہیں کروں گی، اداکارہ ماورا حسین

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ ماورا حسین نے کہا ہے کہ مجھے دلہن کے روپ میں دیکھ کر دلہا نہ رویا تو میں شادی نہیں کروں گی۔
حال ہی میں اداکارہ ماورا حسین نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک مزاحیہ اسٹوری پوسٹ کی جس میں انہوں نے شادی سے متعلق بات کی۔
انہوں نے لکھا کہ شادی کے موقع پر ان کے ہونے والے شوہر اگر انہیں دلہن کے عروسی لباس میں دیکھ کر نہ روئے تو وہ ان سے شادی ہی نہیں کریں گی۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ ماورا حسین نے شوبز کو الوداع کہہ دیا؟
ماورا نے لکھا کہ ان کے ہونے والے شوہر کو انہیں دلہن کے روپ میں دیکھ کر لازمی طور پر خدا کے شکرانے ادا کرتے ہوئے خوشی سے رونا چاہیے۔
معروف اداکارہ نے یہ بھی لکھا کہ ان کے دلہے کو اس بات پر شکرانے ادا کرنے ہوں گے کہ خدا نے انہیں ان جیسی خوبصورت دلہن دی اور اگر اسی بات پر وہ خوشی سے نہ روئے تو وہ ان سے شادی ہی نہیں کریں گی۔
اداکارہ نے مزید لکھا کہ دلہے کی جانب سے نہ رونے پر وہ اسی وقت واپس چلی جائیں گی اور شادی ہی نہیں کریں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

