Advertisement

اداکار منیب بٹ پہلی بار ٹی وی ڈرامے میں خواجہ سرا کا کردار ادا کرنے کو تیار

پاکستانی اداکار منیب بٹ پہلی بار ایک خواجہ سرا کے روپ میں ٹی وی اسکرین پر نظر آئیں گے۔

اداکار نے تصدیق کی ہے کہ وہ جلد ہی ساتھی اداکارہ صبا قمر کے ساتھ ایک ڈرامے میں پہلی بار خواجہ سرا کے روپ میں دکھائی دیں گے۔

انہوں نےانسٹا پوسٹ میں بتایا کہ ڈرامے میں ان کے ہمراہ صبا قمر بھی ہوں گی اور وہ شوبز کیریئر میں پہلی بار ایک مشکل کردار ادا کرنے جا رہے ہیں۔

اداکارہ صبا قمر نے بھی ڈرامے کا ٹیزر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ جلد ہی ایک منفرد موضوع پر فلمائے  گئے ڈرامے میں دکھائی دیں گی۔

ڈراما امریکی فلاحی تنظیم ’یو ایس ایڈ‘ کے تعاون سے بنایا جا رہا ہے اور  اس کی کہانی معروف ویب سیریز کی طرح انوکھی اور منفرد ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: میں نے ایمن کو کام کرنے سے کبھی نہیں روکا: اداکار منیب بٹ

Advertisement

منیب بٹ کے مطابق ڈرامے میں ان کا کردار پیدائشی خواجہ سرا کا  ہے جو اعلیٰ تعلیم  کے بعد سی ایس ایس کا امتحان پاس کرکے اسسٹنٹ کمشنر تعینات ہوتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
Next Article
Exit mobile version