Advertisement

دانیہ شاہ کی گرفتاری؛ والدہ کا اہم بیان سامنے آگیا

مرحوم ٹی وی اینکر عامر لیاقت حسین کی تیسری بیوی دانیہ شاہ کو اپنے شوہر کی ذاتی ویڈیوز لیک کرنے کے جرم میں گرفتار کر لیا گیا جس کے بعد دانیہ کی والدہ سلمیٰ بی بی کا بیان سامنے آ گیا ہے۔

دانیہ کی والدہ سلمیٰ بی بی نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ پولیس کے ساتھ کچھ لوگ آئے انہوں نے میرے بیٹے کو بھی گھر میں گھُس کر مارا اور دانیہ کو گرفتار کرلیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیس نے اُن سے کہا کہ ہم نے اپنے پڑوسیوں سے لڑائی کی ہے لیکن ہم نے کسی سے کوئی لڑائی نہیں کی، اگر کسی کو ہم سے تکلیف پہنچی ہے تو ہم معافی مانگ لیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عامر لیاقت کی بیوہ دانیہ شاہ کو کیوں گرفتار کیا گیا؟ اہم وجہ سامنے آگئی

انہوں نے کہا کہ یہ سب اس لئے ہو رہا ہے کیوں کہ ہم نے وراثت کے لئے کیس کیا ہے، یہ سب بشریٰ کروا رہی ہے۔

Advertisement

سلمیٰ بی بی نے کہا کہ عامر لیاقت کی سابقہ اور پہلی اہلیہ بشریٰ اقبال نے ہی ان کے داماد عامر لیاقت کو قتل کروایا تھا اور اب دانیہ کے اغوا میں بھی ان کا ہی ہاتھ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عامر لیاقت کتنی جائیداد اور گاڑیاں پیچھے چھوڑ گئے؛ دانیہ شاہ کو کیا ملے گا؟ ڈاکٹرعامر لیاقت کے وکیل کے سنسنی خیز انکشافات

سلمیٰ بی بی نے پنجاب حکومت سے مدد کی اپیل بھی کی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مداحوں کیلئے خوشخبری؛ فضا علی کا نیا گانا "مہندی والی رات" ریلیز کے قریب
ٹیلر سوئفٹ دنیا کی امیر ترین گلوکارہ بن گئیں
معروف ٹک ٹاکر ٹریفک حادثے میں جاں بحق
حرا مانی کی ہمشکل نے اداکاری سے متعلق خاموشی توڑ دی
ہانیہ عامر اقوامِ متحدہ ویمن پاکستان کی نیشنل گُڈ وِل ایمبیسیڈر مقرر
29 سالہ اطالوی ماڈل پامیلا جینینی کو بوائے فرینڈ نے بے دردی سے قتل کردیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version