سوارا بھاسکر اداکارہ دیپیکا اور شاہ رخ خان کی حمایت میں بول پڑیں

سوارا بھاسکر اداکارہ دیپیکا اور شاہ رخ خان کی حمایت میں بول پڑیں
بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر اداکارہ دیپیکا پڈوکون اور شاہ رخ خان کی حمایت میں بول پڑیں۔
اداکارہ سوارا نے دیپیکا پڈوکون اور کنگ خان کے گانے پر تنقید کرنے والے سوشل میڈیا ٹرولر اور صارفین کو کرارا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ملیے ہمارے دیش کے ستدھاری نیتوں سے، خواتین کے کپڑے دیکھنے سے فرست ملتی، تو کیا پتہ کچھ کر بھی لیتے، ہمارے ملک کے اقتدار میں رہنے والے لیڈروں سے ملو، انہوں نے شاید کچھ کام کیا ہو گا، ان کے پاس اداکار کے کپڑوں میں جھومنے کے بعد کچھ وقت بچا تھا۔
یاد رہے کہ اداکار شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون کی فلم ’پٹھان‘ ریلیز سے قبل ہی تنازعات کا شکار ہوگئی۔
وزیر داخلہ مدھیا پردیشن نے فلم پٹھان میں دیپیکا کے لباس کو قابلِ اعتراض قرار دیتے ہوئے فلم کی نمائش سے مشروط کردیا۔
https://twitter.com/ReallySwara/status/1603378750111956992?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1603378750111956992%7Ctwgr%5E5bd742903e3305557d8f749369bc4f73111c58ad%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.24urdu.com%2F16-Dec-2022%2F64861
اس سے قبل نورتم مشرا کا بیان شاہ رخان اور دیپیکا کی فلم پٹھان کے گانے “بے شرم رنگ” کی ریلیز کے بعد منظر عام پر آیا۔
انہوں نے کہا کہ گانے میں پہنا گیا لباس اور مناظر انتہائی قابلِ اعتراض ہیں جو واضح طور پر منفی ذہنیت کی عکاسی کرتے ہیں۔
نورتم مشرا نے دیپیکا پڈوکون سے مناسب لباس پہننے اور فلم کے قابلِ اعتراض مناظر کو تبدیل کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ ہدایت پر عملدرآمد کی صورت میں فلم کی نمائش سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ خان کا فلم ’پٹھان‘ سے دبنگ اسٹائل وائرل
گزشتہ دنوں نورتن مشرا کی طرف سے فلم “ادھ پرش” میں ہندو عقائد سے متعلق غلط مناظر کو نا ہٹانے کی صورت میں قانونی کارروائی کی دھمکی بھی دی گئی تھی۔
واضح رہے کہ فلم پٹھان کو سدھارتھ آنند نے ڈائریکٹ کیا ہے اور اسے یش راج اسٹوڈیوز نے بنایا ہے۔
شاہ رخ خان اور دیپیکا کے علاوہ فلم میں جان ابراہم بھی مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔
پٹھان کا پہلا گانا بیشرم رنگ 12 دسمبر 2022 کو ریلیز ہوا تھا جبکہ فلم 25 جنوری 2023 کو ریلیز ہو گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

