’کہانی سُنو‘ گانا آئمہ بیگ نے کس کی فرمائش پر گایا؟ گلوکارہ نے بتادیا

پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ نے کہانی سنو گانا کسی کی فرمائش پر گایا تھا جس کے حوالے سے اب اُن کا بیان بھی سامنے آ گیا ہے۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں گلوکارہ آئمہ بیگ کا کہنا تھا کہ جس وقت یہ گانا سنا اسی وقت میں کیفی کی آواز، اس کے ٹیلنٹ اور گانے کے الفاظ سے متاثر ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ گانے کے الفاظ میری اس وقت کی صورتحال سے ملتے جلتے تھے اور اسی لیے یہ گانا بھی گایا کیونکہ میرا دل ٹوٹا ہوا تھا جو کہ اب جُڑ چکا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ گانا سنتے ہی میں نے کیفی سے رابطہ کیا اور کہا میں آپ کے گانے کا کور کرنا چاہتی ہوں، کیفی انتہائی اچھا اور خوبصورت انسان ہے، اس نے کہا آپ جو کرنا چاہتی ہیں کریں، میں خود بھی آپ کی آواز میں یہ گانا سننا چاہتا ہوں۔
آئمہ بیگ نے بتایا کہ کیفی کے اس گانے نے میرے دل کو جوڑنے میں بہت مدد کی ہے، کیفی نے وہ گانا پہلے ہی گا دیا جو میں گانا چاہ رہی تھی، اسی لیے میں نے اس کا فی میل ورژن گایا۔
واضح رہے کہ لیاری سے تعلق رکھنے والے کیفی خلیل نے ابتدائی طور پر ’کہانی سنو‘ گانے کو جون 2021 میں ریلیز کیا تھا۔
اس کے بعد کیفی خلیل نے اسی گانے کو نئے انداز میں جون 2022 میں بھی ریلیز کیا جس کو لوگوں کی جانب سے خوب پسند کیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News