پاکستان کی مشہور شوبز شخصیات اے آئی ایمیج ٹرینڈ کے سحر میں مبتلا

اگر آپ اپنے آپ کو ڈزنی کی شہزادی، ایک خلائی اجنبی، یا یہاں تک کہ ایک سپر ہیرو میں تبدیل کرنے کے خواہاں ہیں، تو جدید ترین AI والی امیج ایپلی کیشن، صلاحیتوں کی اپنی جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ اس کا جواب ہے۔
جہاں پوری دنیا اس ایفیکٹ کا استعمال کر رہی ہے وہیں پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ مشہور شخصیات کیسے پیچھے رہ سکتی ہیں۔
پاکستان کی مشہور اداکارہ ماہرہ خان، اداکارہ حمائمہ ملک، عمار خان اور گلوکار علی ظفر سمیت کئی شخصیات نے اپنی تصاویر سوشل میڈٰیا پر شیر کیں۔
ماہرہ خان نے تصاویر شیئر کیں جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انہوں نے خود کو ایک شہزادی کے روپ میں خود کو تبدیل کیا۔
علی ظفر نے بھی ایک تصویر شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے بھی خوب پسند کیا جارہا ہے۔
ایسے میں مولا جٹ میں اپنی اداکاری سے سب کے دل جیتنے والی حمائمہ ملک کیسے پیچھے رہ سکتی تھیں انہوں نے بھی اس ٹرینڈ کو فالو کیا۔
سب کو دیکھتے ہوئے عمار خان نے بھی یہ ایفکٹ استعمال کیا اور اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

