Advertisement

اداکارہ کترینہ کیف کا رنبیر کپور سے متعلق اہم انکشاف

بالی ووڈ کی مشہور و معروف اداکارہ کترینہ کیف نے اداکار رنبیر کپور سے متعلق اہم انکشاف کردیا ہے۔

ماضی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ کترینہ کیف کا رنبیر کپور سے متعلق کہنا تھا کہ میرا سب سے بڑا خوف یہ ہے کہ جب میں شادی کروں گی اور منڈپ میں رنبیر کپور کے ساتھ کھڑی ہوں گی تو اسکے ساتھ ہونے کے باوجود بھی وہ مجھ سے مکمل محبت نہیں کر سکے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کو یہ بھی خوف تھا کہ ہو سکتا ہے کہ رنبیر ان سے شادی صرف ایک وعدہ نبھانے کے لیے کر رہا ہو اور اس کا دل اس فیصلے سے مطمئين نہ ہو، اسی خوف کی وجہ سے وہ محبت کے باوجود رنبیر کپور سے شادی کے بندھن میں نہ بندھ سکیں۔

اداکارہ نے بتایا تھا کہ ان کے اور رنبیر کپور کے تعلق میں رنبیر کے خاندان کی رضامندی شامل نہ تھی۔

Advertisement

انہوں نے کہا تھا کہ وہ اور رنبیر کپور کا خاندان ایک دوسرے کو قبول نہ کر سکا، وہ ان کے خاندان ساتھ زيادہ سے زيادہ وقت گزارنا چاہتی تھیں لیکن ایسا ہو نہ سکا۔

ان کا کہنا تھا کہ شادی کے فیصلے کو کرنے میں ان کے نزدیک خاندان کی اہمیت سب سے زيادہ تھی اور ان کا یہ ماننا تھا کہ اگر ان کا شریک حیات ان کو محبت اور عزت دے تو وہ اس کو اور اس کے خاندان والوں کو بھی وہ سب کچھ دے سکیں جو ان کا حق ہے۔

واضح رہے کہ 6 سال تک ایک دوسرے کے ساتھ رہنے کے باوجود اور شادی کے لیے منگنی جیسے بندھن میں ہونے کے باوجود بالی ووڈ کا یہ جوڑا ایک دوسرے کا نہ ہوسکا مگر اس کے باوجود آج بھی یہ دونوں ایک دوسرے کے اچھے دوست ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version