Advertisement

ایمان علی کی نئی تصویر نے مداحوں کے دل جیت لیے

پاکستان کی معروف اداکارہ ایمان علی کی نئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

حال ہی میں اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصویر پوسٹ کی ہے جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

شیئر کی گئی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے سیاہ رنگ کی ساڑھی پہنی ہوئی ہے جس میں وہ بہت پیاری لگ رہی ہے۔

اس سے قبل اداکارہ ایمان علی نے انکشاف کیا تھا کہ وہ اپنے شوہر سے زیادہ امیر ہیں۔

اداکارہ نے اپنی فلم ٹچ بٹن کی تشہیر کے دوران ایک انٹرویو دیا تھا جس میں انہوں نے اپنی غربت، جدوجہد اور امیر ہونے کے بارے میں انکشاف کیا تھا۔

اداکارہ ایمان نے بتایا کہ میں نے غربت دیکھی ہے،میں استعمال شدہ کپڑے پہن کر بڑی ہوئی ہوں، میں نے اپنی شادی کا خرچ خود اٹھایا، مجھے یاد نہیں کہ میں نے عید کے نئے کپڑے کبھی سلائے تھے،ان سب کے باوجود محنت جاری رکھی اور پیسے بچانے کے سمجھدار طریقے تلاش کیے۔

Advertisement

انہوں نے دورانِ انٹرویو انکشاف کیا کہ میں اپنے شوہر بابر سے زیادہ امیر ہوں،اور یہ ایک حقیقت ہے، میں نے اپنی کمائی ہوئی ایک ایک پائی بچائی اور پھر اسے جائیداد خریدنے میں استعمال کیا، میں نے پلاٹ اور گھر خریدے اور یہاں تک کہ بابر کو یہ چیز پسند ہے اور وہ تسلیم کرتا ہے کہ میں اس سے زیادہ امیر ہوں۔

یاد رہے کہ ایمان علی نے ماہِ میر، بول، خدا کے لیے اور کئی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ساحر لودھی نے اہلیہ کے عوامی سطح پر نہ آنے کی وجہ بتا دی
دل کا دورہ کیوں پڑا؟ صبا قمر نے اصل وجہ بتا دی
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
Next Article
Exit mobile version