Advertisement

صبا فیصل نے بہو اور بیٹے سے لا تعلقی کے اعلان کے بعد با معنی پوسٹ شیئر کر دی

صبا فیصل

اداکارہ صبا فیصل نے اولاد کو فتنہ قرار دیدیا

پاکستان کی سینئر اداکارہ صبا فیصل نے اپنے بیٹے سلمان فیصل اور بہو نیہا سے لا تعلقی کے اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر بامعنی پوسٹ شئیر کردی۔

اداکارہ کی جانب سے اپنے آفیشل اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شئیر کی گئی ہے، جس میں انہوں نے لکھا کہ اپنی زندگی کے کسی دن پر کبھی افسوس نہ کرنا، اچھے دن خوشیاں دیتے ہیں تو برے دن تجربہ دے جاتے ہیں، برے دن سبق دیتے ہیں اور بہترین دن یادیں دیتے ہیں۔

صبا فیصل کی اس پوسٹ کو ان کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے اور کمنٹس کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

یاد رہے کہ صبا فیصل نے کچھ روز قبل اپنی بہو نیہا اور  بیٹے سلمان سے لاتعلقی کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد وہ بہو کے حق میں بول پڑیں تھیں۔

صبا فیصل نے اکاؤنٹ پر پوسٹ کی گئی دونوں ویڈیوز ڈیلیٹ کر دی تھیں اور ساتھ  ہی سوشل میڈیا صارفین سے درخواست کی کہ ان کی بہو اور ان کے حوالے سے گندی باتیں نہ کریں اور قیاس آرائیاں کرنا بند کریں۔

Advertisement

اداکارہ نے عوام سے اپیل کی کہ وہ انہیں اور ان کی بہو کو تنقید کا نشانہ نہ بنائیں، وہ ان کے گھریلو معاملات سے متعلق زیادہ نہ سوچیں اور غلط باتیں نہ کریں۔

Advertisement

صبا فیصل نے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ان تمام افراد کا بھی شکریہ ادا کیا، جنہوں نے ان کی حمایت کی اور انہیں دعائیں دیں۔

صبا فیصل کا کہنا تھا کہ عام لوگوں کو یہ سمجھنا چاہئیے کہ شہرت، دولت اور عزت کمانے والے اداکاروں کی زندگی اور گھروں کی بھی ڈارک سائیڈس ہوتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے چار سال تک بہو کا مسئلہ برداشت کرکے ایک طرح سے دولت، عزت اور شہرت کی قیمت ادا کی ہے۔

اداکارہ نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ان کے خاندانی مسائل کو سمجھیں اور ان کی بہو سمیت ان کے حوالے سے غلط باتیں نہ کریں اور وہ ان سے متعلق قیاس آرائیاں کرنا بند کریں۔

گزشتہ دنوں اداکارہ صبا فیصل نے اپنے بیٹے سلمان اور بہو نیہا سے تعلقات ختم کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ سلمان اور ان کی اہلیہ اب فیملی کا حصہ نہیں ہیں۔

صبا فیصل نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاری ویڈیو میں کہا تھا کہ میں نے اپنے گھر کے نجی معاملات کا یوں کبھی تذکرہ نہیں کیا لیکن اب مجبوراً مجھے آپ لوگوں کو بتانا پڑ رہا ہے، جو لوگ نیہا کی پوسٹس پر مجے گالیاں دیتے ہیں، میں نے بہت ہی خوبصورت زندگی گزاری ہے، لیکن میں اس سے زیادہ کچھ نہیں کہوں گی کہ نیہا جیسی منفی عورت جب خاندان میں آجاتی ہے تو خاندان ٹوٹتے ہیں۔

Advertisement

اداکارہ نے کہا کہ میں پچھلے چار سال سے بیٹے کی وجہ سے بہت مشکل زندگی گزار رہی ہوں، میں یہ ہی سوچتی رہی کہ بیٹا ایسی عورت کے ساتھ کیسے زندگی گزارے گا، میں زیادہ تفصیل میں نہیں جاؤں گی لیکن آپ لوگ اس ویڈیو سے اندازہ لگا سکتے ہیں، بہت سے پیجز نے ہمیشہ اس کی پوسٹ کو اٹھایا اور شئیر کیا، میں اور میری بیٹی خاموش رہے کیونکہ ہماری کہی بات بہت جلدی وائرل ہو جاتی ہے۔

انہوں نے کہا میں اب یہ کہہ رہی ہوں کہ نیہا سے اب ہمارا کوئی تعلق واسطہ نہیں ہے، اور سلمان نے اس کے ساتھ رہنا ہے تو سلمان کے ساتھ ہمارا کوئی واسطہ نہیں ہے، نہ میرا نہ میرے میاں کا، نہ میری بیٹی کا اور نہ ارسلان کا، ہمارا کوئی واسطہ نہیں، اگر وہ سمجھتا ہے کہ اس کی بیوی اگلی زندگی میں اس کیلئے سکون اور عزت کا باعث رہے گی تو میں دعا کرتی ہوں کہ وہ رہے، لیکن سلمان کے ساتھ میرا کوئی واسطہ نہیں ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں گہرائی میں جاؤں گی تو آپ بہت تھو تھو کریں گے جو میں نہیں چاہتی۔

انہوں نے مداحوں سے اپیل کہ کہ پلیز ججمینٹل نہ ہوں، آپ اس طرح کمنٹس پر کسی کو جج نہیں کرسکتے، میں بس یہی کہوں گی کہ سلمان سے میرا اب کوئی تعلق نہیں اور ایک ماں جب یہ الفاظ بولتی تو آپ سمجھ سکتے ہیں۔

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
Advertisement
Next Article
Exit mobile version