بھارتی ٹی وی اداکارہ نے اپنے قتل کی خبروں کی تردید کر دی

بھارتی ٹی وی اداکارہ نے اپنے قتل کی خبروں کی تردید کر دی
بھارت کی معروف ٹی وی اداکارہ وینا کپور نے اپنے قتل کی خبروں کی تردید کر دی ہے۔
حال ہی میں بھارت کی معروف ٹی وی اداکارہ وینا کپور نے پولیس اسٹیشن جا کر جعلی خبر پھیلانے والوں کیخلاف ایف آئی آر درج کروادی۔
وینا کپور نے کہا کہ ’قتل ہونے والی وینا کپور کوئی اور ہے، وہ زندہ سلامت ہیں اور اپنے بیٹے کے ساتھ رہتی ہیں‘۔
انہوں نے کہا کہ ’اس خبر کے بعد ان کے پاس ٹیلی فون کالز کا تانتا بندھ گیا ہے، قتل کی جعلی خبر سے سخت پریشانی ہوئی‘۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ اداکارہ وینا کپور کو ان کے بیٹے نے جائیداد کی لالچ میں قتل کر دیا۔
اداکارہ کے 43 سالہ بیٹے سچن کپور نے منگل کی صبح بیس بال کی بیٹ سے مار کر 74 سالہ ماں کو ہلاک کر دیا۔
سچن کپور نے اپنی ماں کو قتل کر کے لاش کو پہاڑی اسٹیشن کے قریب ٹھکانے لگایا جس کے الزام میں پولیس نے اُن کو گرفتار کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

