متنازع بھارتی اداکارہ عرفی جاوید کو عرب امارات میں گرفتار کرلیا گیا

بولڈ لباس اور انداز کی وجہ سے تنقید کا سامنا کرنے والی متنازع بھارتی اداکارہ و ماڈل عرفی جاوید کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔
بھارتی اداکارہ کو نیم عریاں لباس کے ساتھ شوٹنگ کروانے پر حراست میں لے لیا گیا ہے۔
عرفی جاوید ریاست اتر پردیش کے شہر لکھنؤ میں مسلمان گھرانے میں پیدا ہوئیں، انہیں متنازع ریئلٹی شو ’بگ باس‘ کے پہلے سیزن میں شرکت کے بعد شہرت ملی۔
عرفی جاوید نے اب تک ایک درجن کے قریب ٹی وی ڈراموں اور چند ویب سیریز میں کام کیا ہے، تاہم وہ سوشل میڈیا پر متحرک دکھائی دیتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عرفی جاوید کو دبئی کا سفر کرنے سے روک دیا گیا؛ وجہ کیا بنی؟
عرفی جاوید کو ان کے لباس کی وجہ سے کافی تنقید کا سامنا رہتا ہے، جب کہ ان کے فیشن سینس کو بھی بھارتی روایات کے خلاف قرار دیا جاتا رہا ہے۔
دو ماہ قبل اکتوبر میں ان کی جانب سے پرانے بولی وڈ گانے ’ہائے ہائے یہ مجبوری‘ میں بولڈ لباس کے ساتھ پرفارمنس کرنے پر بھی ان کے خلاف ہندوؤں نے قانونی چارہ جوئی کی تھی اور ان کے خلاف بھارت بھر میں احتجاج کیے گئے تھے۔
لیکن اب انہیں دبئی میں ایک عوامی مقام پر نیم عریاں لباس پہن کر شوٹنگ کروانے پر حراست میں لے لیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

